خبر
10/13/2019
ایک روسی نوجوان  حضرت امام علی رضا(ع) کے حرم مطہر میں مشرف بہ اسلام

 
ایک روسی نوجوان حضرت امام علی رضا(ع) کے حرم مطہر میں مشرف بہ اسلام

روس سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان زائرنے  جو کہ پہلی بار حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے شرفیاب ہوا ہے آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیرملکی امور میں حاضر ہو کر دین اسلام کو قبول کرلیا 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛  روس میں منشیات کے عادی افراد کے علاج  ومعالجے  کے  مرکز کے ڈائریکٹر   جیسون نےجنھوں نے اسلام قبول کیا  ہے  ہمارے نمائندے  سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیسا کہ نشہ آور افراد کے علاج کا ایک راستہ نفسیاتی روحانی علاج ہے اس لئے  کچھ  افراد کے معالجہ کے لئے ہم نے  دین اسلام کا  مطالعہ کیا اور اسی دوران اس دین کے بارے میں کچھ تحقیقات انجام دیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں انجام دی جانے والی چند مہینوں کی تحقیقات سے مجھ پر یہ بات واضح ہو گئی کہ دین اسلام میں جو مسائل بیان کئے گئے ہیں وہ انسانی فطرت کے قریب تر ہیں اور بہت سارے ایسے مسائل جن کے جواب نہیں جانتا تھا ان کے جوابات اسلام میں پائے ۔ 

 اس نو مسلم جوان نے بتایا کہ مسلمانوں کا آپس میں محترمانہ رویّہ اور ان کا عبادت پر پابند ہونا ان سب باتوں نے   میرے ارادے کو اسلام قبول کرنے پر مزید پختہ بنا دیا اور اپنے مسلمان ہونے کے سلسلے میں ایک مسلم دوست سے مشورہ کیا تو انہوں نے شہر مشہد مقدس کا مشورہ دیا۔ 

جیسوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج رحمت الہیٰ کے دروازے مجھ پر کھول دیئے گئے ہیں اور میں ایک پاک اور اصلی دین سے آشنا ہوا ہوں جو مجھے زندگی گزارنے کا صحیح راستہ دکھاتا ہے انہوں نے بتایا کہ میری کوشش یہ ہے کہ اسلام کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کروں تاکہ دین اسلام کی حقیقت سے زیادہ سے زیادہ آشنا ہو سکوں۔ 

اس روسی  نوجوان کے مسلمان ہونے کی یہ تقریب   آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین میں منعقد کی گئی جس میں اس نو مسلم جوان کو روسی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ  اورچند   دیگر کتب کے علاوہ بہترین ثقافتی تحائف بھی ہدیہ میں دئے گئے 
 

 
وزٹرز کی تعداد:68
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...