خبر
2/6/2019
دوا ساز کمپنی سامان دارو ہشتم کی پروڈکشن سائٹ کا افتتاح

 
دوا ساز کمپنی سامان دارو ہشتم کی پروڈکشن سائٹ کا افتتاح

آستان نیوز:" عشرہ فجر کے  پانچويں روز   مشہد مقدس میں  فکیٹر ایٹ  دوا کی پروڈکشن کے ساتھ ہی   دواساز کمپنی سامان دارو  ہشتم  کی پروڈکشن سائٹ  کا افتتاح ہوگیا ہے    ۔افتتاحی تقریب میں  امام علی رضا علیہ السلام کے حرم کے متولی حجت الاسلام  رئیسی بھی موجود تھے  ۔ سامان دارو ہشتم کمپنی کی پروڈکشن سائٹ نے اپنے افتتاح کے ساتھ ہی فیکٹر ایٹ دوا تیا کرکے اسلامی جمہوری نظام کی تاریخ میں ایک اہم کارنامہ رقم کردیا اور یوں ایران دنیا کا  وہ چوتھا ملک بن گیا جو فیکٹر  ایٹ دوا تیار کرتے ہیں ۔ اس دوا  کا برینڈ سافیکٹر ہے ۔ اس  کے ساتھ ہی سامان دارو ہشتم دواساز کمپنی نے   بایو ٹیکنالوجی  کی دوائيں بھی  پروڈکٹ کی ہیں   ۔
 دوا ساز کمپنی "سامان دارو ہشتم"  کی   سائٹ صوبہ  خراسان رضوی  کے  سائنس و ٹیکنالوجی  کمپلیکس  میں  4200   میٹر مربع رقبے  میں تین  منزلہ عمارت  پر محیط ہے اور  اس عمارت کو عصری تقاضوں اور عالمی معیار وں کے مطابق تیار کیا گیا ہے  اس کمپنی کا ہدف  عالمی معیاروں کے مطابق دوائيں تیار کرنا اور انہیں علاقے اور علاقے سے باہر کے ملکوں میں برآمد کرنا ہے  ۔
"سامان دارو  ہشتم"   کمپنی  ایران کے مشرقی علاقےکو تیز رفتار  ترقی سے ہمکنا کرنے کے ایک بڑے مرکز کے طور پر   اس  وقت  متعدد  تحقیقاتی  پروجیکٹوں پر کام کررہی ہے  ۔ یہ مرکز جن تحقیقاتی پروجیکٹوں پر کام کررہا ہے ان میں  مونوکولونل      (MAb) ہے    جو اون کلوجی دواؤں کے زمرے  میں آتی ہے 
"سامان دارو ہشتم"  دواز ساز کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل   نے اس  موقع پر کہا کہ یہ  کمپنی    فیکٹر ایٹ   دوا تیارکرنے کے لحاظ سے دنیاکی چوتھی کمپنی بن گئي ہے   ان کا کہنا تھا کہا :"سامان دارو ہشتم" کمپنی نے اس دوا کو  تیار کرکے   جو اس سے پہلے صرف امریکا  اور تین  یورپی ملکوں میں ہی  تیار ہوتی  تھی  ایران کو اس میدان میں  دنیا کا چوتھا ملک بنادیا ہے  اور یہ  کارنامہ  آستان قدس رضوی کے لیے قابل فخر ہے ۔
مجید طبسی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ فیکٹر ایٹ دوائیں دنیامیں دو طریقوں پلازما اور جدید ترکیب سے بنائی جاتی ہیں کہا کہ  البتہ سامان دارو  ہشتم"  کمپنی ان دواؤں کو  بایوٹیک روش اور جدید ترکیبی طریقوں سے تیار کررہی ہے   اور یہ پروڈیکٹ پلازما روش کی نسبت  بہترین  کیفیت  کی حامل ہے   اور اس کو ہیمفیلیا کے مریض اطمینان کے ساتھ استعمال کرسکتے  ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ  کمپنی اپنے ملک کی تمام ضرورتوں کو پورا کرنے کےبعد ہیمفیلیا مریضوں کے لیے اس حیات بخش دوا کو  دیگر ملکوں کو بھی ایکسپورٹ  کرے  گی 

   
وزٹرز کی تعداد:98
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...