خبر
1/1/2019
ایرانی قوم کی بصیرت اور عالمی استکبار کے خلاف قیام تمام قوموں کے لئے سبق ہے

پاکستانی یونیورسٹی کے پروفیسرنے کہا؛  
ایرانی قوم کی بصیرت اور عالمی استکبار کے خلاف قیام تمام قوموں کے لئے سبق ہے

پاکستانی یونیورسٹی کے محقق اور پروفیسر نے اس بات پر تاکید فرمائی:ایرانی قوم کی بصیرت اور عالمی استکبار کے خلاف قیام تمام قوموں کے لئے سبق ہے۔ 
آستان نیوز کے اخباری نمائندے کی رپورٹ کے مطابق؛آستان قدس رضوی کے ادارہ مدیریت امور زائرین غیر ایرانی کی جانب سے پاکستان کے تعلیم یافتہ اور قابل زائرین کے لئے خصوصی طور پر’’دشمن شناسی اور ان سے مقابلہ کرنے کے راستے‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں جناب حجت الاسلام والمسلمین سید عقیل حیدر زیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: مسلم ملتوں کی ایک اہم اور بنیادی ضرورت یہ ہے کہ انہیں دشمنوں اور عالمی استکبار کی جانب سے کی جانے والی سازشوں سے آگاہ کیا جائے ،دشمن اپنی بھرپور کوشش اور ہر وسیلہ کو استعمال میں لاتے ہوئے لوگوں کے درمیان مایوسی اور ناامیدی کو ترویج دیتا ہے اور کوشش کر رہا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف و تفرقہ پیدا کرے۔ 
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ جب ایرانی قوم عالمی استکبار کی اسلامی جمہوریہ ایران سے دشمنی سے آگاہ ہوئی اپنے امام اور رہبر کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی، تاکیدفرماتے ہوئے کہا: ۱۳۸۸ شمسی میں ہونے والا فتنہ من جملہ ایسے امور میں سے تھا جو رہبر معظم انقلاب کی بصیرت اور عوام کی ہوشیاری سے خنثیٰ ہوا، اورایرانی قوم نے اس بات کو ثابت کر دیا کہ وہ انقلاب کی نسبت ذمہ دار اور متعھد ہیں۔
یونیورسٹی کے اس محقق اور مدرس نے بتایا کہ انقلاب اسلامی ایران کی تاریخ بہت سے ایسے  حساس مواقع سے بھری پڑی ہے جن میں ایرانی قوم کی عزت اور دشمن کے مقابل سر تسلیم خم نہ کرنا واضح دیکھا جا سکتا ہے ، انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا: اگر دوسرے تمام ممالک بھی اپنے اپنے کلینڈر میں ایسی تاریخ کو ملحوظ خاطر رکھیں اور اپنے داخلی اور خارجی دشمنوں کو پہچانیں تو ان کی سازشوں اور پراپگینڈوں سے ہوشیار رہیں گے۔ 
جناب حیدر زیدی نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: یقیناً پاکستان میں بھی بہت سارے حادثات پیش آئے ہیں جنہیں ہرگز ثبت و ضبط نہیں کیا گیا ، ضروری ہے کہ لوگوں کو دشمن کی سازشوں سے آگاہ رکھنے کے لئے ان واقعات وحادثات کو ثبت و ضبط کیا جائے۔ 
پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے زائرین کی جانب سے ولی فقیہ سے متعلق بہت سارے سوالات بھی پوچھے گئے جن کے تفصیل کے ساتھ جواب بھی دیئے گئے ،پروگرام کے آخر میں آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کی جانب سے زائرین میں تحائف بھی ہدیہ کے طور پر دیئے تقسیم کئے گئے۔ 

   
وزٹرز کی تعداد:77
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...