خبر
7/3/2019
عشرہ کرامت کے دوران حرم رضوی  میں  غیر ایرانی زائرین کے لئے   خصوصی  مذہبی پروگراموں  کی تفصیل

 
عشرہ کرامت کے دوران حرم رضوی میں غیر ایرانی زائرین کے لئے خصوصی مذہبی پروگراموں کی تفصیل

آستان قدس رضوی کے ادارہ     زائرین غیر ایرانی کے سربراہ نے بتایا کہ عشرہ کرامت کے ایام  میں حرم رضوی کے غیر ایرانی زائرین کے لئے ۶۰ خصوصی  دینی و مذہبی  پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛  آستان قدس رضوی کے ادارے زائرین غیر ایرانی کے سربراہ  سید محمد جواد ہاشمی نژاد نے بتایا کہ ان تمام پروگراموں کا آغاز کریمہ اہل بیت ؑ حضرت معصومہ(س) کی ولادت با سعادت کے دن  سے ہوگا   ۔  انہوں نے بتایا کہ رواں سال عشرہ کرامت کا سلوگن ’’ خدمات کریمانہ، مہربانی بہ رسم اہلبیتؑ‘‘ ہے ۔   انہوں نے  کہا کہ  متعدد دینی و مذہبی  پروگراموں کو چار زبانوں یعنی اردو، عربی، فارسی اور آذری زبان میں حرم امام علی رضا علیہ السلام میں  منعقد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عشرہ کرامت کے دوران  ہونے والے   پروگراموں میں تقاریر، خصوصی نشستوں کا انعقاد، معرفتی جلسے،نہج البلاغہ اور قرآن کریم کی تفسیر، منقبت خوانی ،علمی مقابلے ،زائرین کے استقبال اور راہنمائی کی تقریبات، آداب زیارت اور سیرت رضوی سے متعلق خصوصی ورکشاپس،قصیدہ خوانی کی  محافل،ثقافتی تحائف کی تقسیم   اور ان بابرکت ایّام کے لئے مناسب مضامین  مشتمل مختلف کتابوں اور رسالوں کی  اشا عت  اور انعامات  کی تقسیم  وغیرہ شامل ہیں اور  یہ تمام پروگرام عشرہ کرامت کے زائرین کے لئے خصوصی طور پر منعقد کئے جائیں گے۔

 ہاشمی نژاد  نے کہا  کہ  ان مبارک  ایام  میں  بہت سارے پروگرام    مختلف ممالک  سے تعلق رکھنے والے زائرین کی موجودگی میں منعقد کئے جائیں گے جن میں سیرت رضوی کی تشریح ،رضوی و اسلامی طرز زندگی اور    دشمنوں کے مقابلے میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت کا بیان شامل ہے ۔

بچوں اور نوجوانوں کے لئے خصوصی طور پر سیرت رضوی کا بیان
آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ سید محمد جواد ہاشمی نژاد نے بتایا کہ بچوں اور نوجوانوں کوحضرت امام علی رضا علیہ السلام اور حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی شخصیت اور سیرت،   جشن کی شکل میں  منعقد ہونے والے   مختلف   پروگراموں کے ذریعہ متعارف کروائی جائے گی جو ان  نوجوانوں کی طرز زندگی کی اصلاح میں نہایت مؤثر و مفید واقع ہوں گے ۔ ا نہوں نے کہا کہ اسی مقصد کے تحت ان زائرین کے لئے مختلف اور متعدد خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں سے ایک اہم ترین پروگرام اردو زبان بچیوں کے لئے جشن تکلیف یا سن بلوغ  کے جشن   کا انعقاد ہے جسے حضرت معصومہ کریمہ اہلبیت علیہم السلام کی ولادت با سعادت کے دن منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عشرہ کرامت کے تمام پروگرام  خاص مقاصد کے  ساتھ منعقد کئے جائیں گے آ‎ستان قدس رضوی کے ادارہ  زائرین  غیرایرانی   کے سربراہ نے کہا کہ  بچوں کے لئے فلم کی نمائش،کھیل،حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے موضوع پر تعلیمی کلاسز اور ورکشاپس کا انعقاد،امام رضا (ع) کے موضوع پر  پینٹنگ اور خوشنویسی کے مقابلے،رضوی طرز زندگی پر تربیتی ورکشاپ،اردو، فارسی، آذری اور عرب زبان بچوں  کے لئے قرآنی  محفلوں   کا اہتمام کیا گیا ہے۔

  ہاشمی نژاد نے خواتین کے پروگراموں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آ ئمہ اطہار علیہم السلام کی سیرت و طرز زندگی کی ترویج کے مقصد سے  اس سال بھی خواتین کے لئے علیحدہ سے پروگراموں کا  اہتمام کیا گيا ہے تاکہ خواتین آئمہ اطہار علیہم السلام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے سعادت و سربلند ہو سکیں   
انہوں نے  کہا کہ حضرت معصومہ (س) اور حضرت امام علی رضا (ع)کی سیرت کے موضوع پر  تعلیمی کلاسز اور چند ایک خصوصی نشستوں کا انعقاد، منقبت خوانی  ،تربیتی ورکشاپ اور تقاریر وغیرہ جملہ  ایسے پروگرام  ہیں جنہیں اردو اور عرب زبان خواتین کے لئے منعقد کیا جائے گا۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیرایرانی کے سربراہ نے بتایا کہ ۱۰ اور ۲۰ جولائی کو اردو اور عرب زبان زائرین کے لئے دو عظیم الشان جشن منعقد کئے جائیں گے۔  رواق  کوثر اور رواق دارالمرحمہ میں ان زائرین کے لئے الگ لگ قسم کے    پروگراموں   کا انعقاد ہوگا۔

ہاشمی نژاد کا کہنا تھا کہ آستان قدس رضوی کے میوزیموں   اور’’حکایت آفتاب‘‘ نامی نمائشگ  کی   وزٹ ،حرم مطہر رضوی کی ڈاکو منٹری کی نمائش  اور بعض قرآنی تحائف کی تقسیم   جملہ خدمات ہیں جو ان بابرکت ایّام میں حرم رضوی کے زائرین کو دی جائیں گی۔  
وزٹرز کی تعداد:167
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...