خبر
1/3/2019
عراق کے بعض قبیلوں کے سرداروں کی آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور سینٹر کے سربراہ کے ساتھ خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی

 
عراق کے بعض قبیلوں کے سرداروں کی آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور سینٹر کے سربراہ کے ساتھ خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی

عراق کے بعض قبیلوں کے سرداروں کی آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور سینٹر کے سربراہ کے ساتھ خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی۔
حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد علی موحدی محصل؛ آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور سینٹر کے سربراہ نے آج اس میٹنگ کے دوران کہ جو حرم مطہر رضوی میں منعقد تھی ، آستان نیوز کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس میٹنگ میں ایران و عراق کے درمیان زیارت کے موضوع پر ہم فکری اور تبادل نظر و اظہار خیالات اور آرء و تجاویز پیش کی گئیں ۔
انہوں نے مزید کہا: عراق کے بعض قبیلوں کے سردار وں نے  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کے لیےعراقی  زائرین کی آسانی کے  سلسلے میں اپنے اپنے نظریات بیان کیے اور اسی طرح آستان قدس رضوی کی جانب سے حضرت اما م حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے دنیا بھر زائرین کی آسانی کے سلسلے میں آراء و تجاویز پیش کی گئیں۔
موحدی محصل نے وضاحت کی : اس میٹنگ میں تاکید کی گئي  کہ آستان قدس رضوی حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین کی خدمت انجام دینے کے لیے برزگترین مرکز ہے  اور عراقی قبیلوں کے سردارعراقی عوام میں تاثیر گذار ہونے کی حیثیت سے  ایران و عراق کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور اپنی پوری کوشش کریں تاکہ دشمنوں کے مقابلے کھڑے  ہوکر ان کے اہداف کو نیست و نابود کرسکیں۔
   
وزٹرز کی تعداد:48
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...