خبر
1/1/2019
دارالشفاء امام رضا(ع) نامی ہسپتال میں 45 ہزار مریضوں کو سونوگرافی اورایکسرے وغیرہ کی خدمات فراہم کی گئیں

جناب ڈاکٹر ناصر سرگلزائی نے بتایا؛  
دارالشفاء امام رضا(ع) نامی ہسپتال میں 45 ہزار مریضوں کو سونوگرافی اورایکسرے وغیرہ کی خدمات فراہم کی گئیں

آستان قدس رضوی کے مؤسسہ درمانی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ  رواں سال کے پہلے نو مہینوں میں دارالشفاء امام رضا(ع) ہسپتال میں ۴۵ ہزار مریضوں کو سونوگرافی اور ایکسرے وغیرہ کی خدمات فراہم کی گئیں۔ 
جناب ڈاکٹر ناصر سرگلزایی نے آستان نیوز کے اخباری نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: دارالشفاء امام رضا(ع) نامی ہسپتال میں ۲۵ ہزاراور نو سو پندرہ افراد کو سونوگرافی، ۹۴۸۹ مریضوں کو ایکسرے،۸۷۳۴ مریضوں کو OPG اور ۵۲۳ مریضوں کو ماموگرافی کی خدمات فراہم کی گئیں۔
گفگتو کو جاری رکھتے ہوئے کہا؛ حرم مطہر رضوی کے زائرین و مجاورین مناسب قیمت ادا کرنے کے بعد ریڈیو گرافی سادہ اور تخصصی،منہ اور چبڑوں کی OPG،مامو گرافی اور ڈیجیٹل سونو گرافی کی تمام خدمات کو بہترین کیفیت کے ساتھ دارالشفاء ہسپتال میں حاصل کر سکتے ہیں۔
آستان قدس رضوی کے مؤسسہ درمانی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: عمومی ڈاکٹرز،اسپیشلسٹ ڈاکٹرز جیسے آرتھوپدی و اورولوجی کے ماہرین،نسوانی امراض کی کلینک اور ڈینٹل پولی کلینک وغیرہ میں مراجعہ کرنے والے تمام مریض اس میڈیکل سینٹر کی خدمات سے بہرہ مند ہو سکتے ہیں۔ 
جناب سرگلزائی نے بتایا کہ ۲۰ کے قریب راڈیالوجسٹ کے ماہرین دارالشفا امام رضا(ع) ہسپتال کے تصویری برداری والے سیکشن میں کام کر رہے ہیں، انہوں نے بتایا : تمام طبی مراکز میں خواتین راڈیالوجسٹ ماہرین کی کمی ہے لیکن دارالشفاء میڈیکل مرکز میں یہ کمی کافی حد تک پوری ہو چکی ہے۔ 
انہوں نے اس بات پر تاکید فرمائی کہ تمام خواتین کے علاوہ حاملہ خواتین ؛خاتون اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کے ذریعہ سونوگرافی کی خدمات صبح کی شفٹ میں حاصل کر سکتے ہیں،کہا: حاملگی کے دوران سونوگرافی، رنگین سونوگرافی،غربالگری جنین وغیرہ من جملہ اس سیکشن کی خدمات ہیں۔ 
آستان قدس رضوی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ دارالشفاء امام رضا(ع)؛ حرم مطہر رضوی کے نزدیک ترین طبی مرکز ہے جس میں مختلف میڈیکل کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں، انہوں نے بتایا: مرداد ماہ(شمسی مہینہ) میں زائرین کی زیادہ تعداد کے پیش نظر،اس سیکشن میں بھی ماہرین کی تعداد بڑھا دی جاتی ہے۔ 
انہوں نے بتایا:دارالشفاء امام رضا(ع) میں راڈیالوجی اور سونوگرافی کا سیکشن  ہر روز حتی جمعہ اور حکومتی چھٹیوں کے دوران بھی صبح ۷ بجے سے رات ۷ بجے تک مریضوں کی طبی خدمات فراہم کرتا ہے یہ سیکشن ہسپتال کے منفی ایک طبقے میں واقع ہے اور اس کے علاوہ بعض ایّام میں جب زائرین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے یہاں پر دن رات سونوگرافی اور راڈیالوجی کی خدمات فراہم کی جاتیں ہیں۔ 
قابل توجہ ہے؛ یہ طبی مرکز جو کہ حرم مطہر رضوی کے بست شیخ طوسی نامی دروازے کے قریب واقع ہے تمام جدید طبی ابزار سے لیس ہونے کے ساتھ ساتھ اسپیشلسٹ اور ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں مریضوں کو خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ 
   
وزٹرز کی تعداد:55
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...