خبر
6/11/2019
فلسطینی عوام کی استقامت  سے صیہونی حکومت نابو د ہوجائے گی ،  نمائندہ جہاد اسلامی فلسطین

 
فلسطینی عوام کی استقامت سے صیہونی حکومت نابو د ہوجائے گی ، نمائندہ جہاد اسلامی فلسطین

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے نمائندہ  نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت  فلسطینی عوام کی استقامت سے نابود ہو جائے گی

 آستان نیوز کے مطابق تہران میں متعین  فلسطین کی   تحریک جہاد اسلامی  کے نمائندہ نے رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی میں حج ، عالم اسلام اور سینچری ڈیل کے زیرعنوان منعقدہ کانفرنس کے موقع پر کہا   کہ علاقے میں بہت سی حملہ آور  اور سامراجی  قوتیں آئيں   انہوں نے   ایک مدت تک اس علاقے پر غاصبانہ  قبضہ بھی رکھا لیکن سرانجام ان  کو یہاں سے نکلنا پڑا اور صیہونی حکومت کا انجام بھی یہی ہوگا اور وہ فلسطینی عوام کی استقامت سے آہستہ آہستہ اپنی نابودی کی طرف  بڑ ھ رہی ہے 

 تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندہ   ناصر ابوشریف نے  کہا کہ  سینچری ڈیل  کی کامیابی   کا  کوئی امکان نہيں ہے  کیونکہ  فلسطینی عوام  نے اسے پوری قوت کے ساتھ مسترد کردیا ہے ۔

انہوں نے  کہاکہ سینچری ڈیل منصوبے   میں بیت المقدس کو  صیہونی حکومت کے حوالے   ، فلسطین کے  وجود کو ختم   اورفلسطینی پناہ گزینوں کو ان  کے وطن واپسی کے حق  سے محروم کردینے کی بات کی گئی ہے   جبکہ صرف بہت ہی محدود علاقے میں ایک حکومت قائم کرنے  اور کچھ مالی مراعات دینے کی تجویز دی گئي ہے      اور یہ وہ چیز ہے جو بحرین   کانفرنس میں بیان کی جائے گی   ۔

تہران میں متعین تحریک جہاد اسلامی فلسطی کے نمائندہ  ناصر ابوشریف نے کہا کہ سینچری ڈیل    کی اگرچہ  امریکہ اور افسوس کہ علاقے کے بعض ممالک حمایت کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود فلسطینی عوام اور امت اسلامیہ کا مضبوط محاذ   اس منصوبے کو کامیاب نہيں ہونے دے گا  

ناصر ابو شریف نے  فلسطینی کاز کے لئے ایرانی عوام کی حمایت   اور عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی پرجوش اور وسیع پیمانے پر شرکت  پر خوشی کا ا ظہا رکرتے ہوئے کہا   کہ  جیسا کہ ایرانی عوام نے یوم قدس کی ریلیوں میں  اعلان کیا ہے   ، ہم کو امید ہے کہ  ا سلامی استقامت  کا عہد و پیمان سینچری ڈیل کی جگہ لے لے گا

انہوں نے فلسطینی عوام  کی ایک سوسالہ استقامت و مزاحمت  کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ برسوں  سے فلسطینی عوام اسلام  دشمن طاقتوں کے مقابلے ڈٹے ہوئے ہیں ، ایسی سازشوں کے مقابلے میں جن کا آغاز برطانیہ نے کیا تھا   اس کے بعد فرانس اور امریکا نے جن کو آگے بڑھایا اور اب  صیہونی لابی پوری قوت کے ساتھ اس کو آگے بڑھانے میں لگی ہوئی  ہے لیکن  دوسری جانب فلسطینی عوام کی استقامت و پامردی بھی جاری ہے اور آج فلسطین کے  اندر فلسطینیوں کی تعدادیہودیوں اور صیہونیوں سے زیادہ ہے  ۔

تہران میں   جہاد اسلامی فلسطین   کے نمائندہ نے آخر میں وعدہ الہی کی تکمیل کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ  فلسطینی عوام کی استقامت و مزاحمت کبھی بھی شکست نہيں کھائے گي  ۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں بہت سی حملہ آوراور سامراجی قوتیں آئيں ، انہوں نے   ایک مدت تک اس علاقے پر غاصبانہ  قبضہ بھی رکھا لیکن سرانجام   ان کو یہاں سے نکلنا پڑا   اور صیہونی حکومت کا انجام بھی یہی ہوگا   ۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نابو د ہوجائے گی اور فلسطین امت اسلامیہ اور فلسطینیوں کی آغوش میں دوبارہ لوٹ آئے گا   
وزٹرز کی تعداد:99
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...