خبر
12/6/2018
جاپان کے ہارٹ ہاسپٹل کے سربراہ کی ’’ہارٹ ہیلتھ‘‘ نامی گلوبل کمپین میں شمولیت

رضوی ہسپتال میں منعقد ہونے والی دوسری ایران ویورپ ہارٹ ڈاکٹرز کی دوسری بین الاقوامی کانگریس کے دوران؛  
جاپان کے ہارٹ ہاسپٹل کے سربراہ کی ’’ہارٹ ہیلتھ‘‘ نامی گلوبل کمپین میں شمولیت

جاپان کے قلبی امراض والے ہسپتال کے سربراہ نے مشہد مقدس کے رضوی ہسپتال میں منعقد ہونے والی ایران و یورپین ہارٹ ڈاکٹر کی دوسری بین الاقوامی کانگریس کے دوران ’’ ہارٹ ہیلتھ‘‘ کمپین میں شمولیت کی۔
آستان نیوز کے اخباری نمائندے کی رپورٹ کے مطابق؛ جاپان کے ہسپتال سایایوکوھاما کے ہارٹ سیکشن کے سربراہ جناب پروفیسرکازیروآشیڈا نے ایران و یورپین ہارٹ ڈاکٹرز کی دوسری بین الاقوامی کانگریس کے دوران جدید آؒلات وابزارکی نمائشگاہ کا وزٹ کیا اور ہارٹ ہیلتھ کمپین میں رکن کے سلسلے میں کہا: جیسا کہ قلبی امراض کی وجہ سے ہونے والی اموات دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں، اس کمپین میں شرکت سے دل کی حفاظت کو ترویج دینے کا مصداق بن سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: غذا کی اصلاح ، دخانیات سے پریز اور ہمیشہ متحرک رہنا وغیرہ ایسے اقدامات ہیں جنہیں اس کمپین کے ذریعہ قلب کی حفاظت کے لئے معاشرہ میں ترویج  کیا جا سکتا ہے۔
پروفیسر آشیڈا نے اس کانگریس کے انعقاد کو بہت بڑی تحریک جانتے ہوئے کہا: ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی اس کانگریس میں موجودگی سے مجھے بہت تعجب ہوا ہے ، یقیناً بہت بڑا کام انجام ہوا ہے ایسے علمی اجتماع ڈاکٹرز کے علم و دانش میں اضافہ میں بہت مؤثر ہیں۔
جاپان کے ہارٹ ہسپتال کے سربراہ نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: اس کانگریس میں اب تک بہت زیادہ علمی مباحث اور موضوعات بیان ہوئے ہیں اور پوری دنیا سے مختلف مشہور اساتذہ نے آپریشن اور علاج و معالجہ کے نئے طریقے بیان کئے ہیں۔
قابل توجہ ہے ؛ ایران و یورپین ڈاکٹرز کی دوسری بین الاقوامی کانگریس ایران کے شہر مشہد میں ۱۴ آذر ماہ(شمسی مہینہ) سے ۱۷ آذر تک جاری رہے گی۔  
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...