خبر
2/8/2019
  آستان قدس رضوی  کی ثقافتی  و تربیتی سرگرمیوں  کا  دائرہ مزید وسیع

 
آستان قدس رضوی کی ثقافتی و تربیتی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع

آستان نیوز:  امام رضا علیہ السلام کے حرم کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ زائرین کی بہتر ثقافتی خدمت کے لئے کئی اہم قدم اٹھائے گئے ہيں
فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلا م کے حرم کے متولی حجت الاسلام ابراہیم رئیسی نے  آستان قدس رضوی کے پانچ ثقافتی منصوبوں کی  افتتاحی تقرب میں کہ جو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ثقافتی تربیتی کیمپ میں منعقد ہوئی ، کہا: زائرین کی ثقافتی خدمت انجام دینے کی راہ میں مزید اہم  قدم اٹھائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہرسال   اسکولوں اور کالجوں کے طلبا  نیز مذہبی گروہوں اور عزاداری کے دستوں کے  10 ہزار قافلے مشہد مقدس کا سفر کرتے ہیں لہذا   ان کی  دینی معرفت میں اضافے کی راہ ہموار کرنے اور ان  کے لئے  زیادہ  سے زیادہ ثقافتی خدمات ا نجام دینے کی ضرورت ہے
آستان قدس رضوی کے متولی  نے کہا: ہر سال تین  کروڑ سے زائد   زائرین  مشہد مقدس کا سفرکرتے ہيں اور اوسطا   ہر زائر  ساڑھے تین روز تک  مشہدمقدس میں قیام کرتاہے   لہذا      زائرین کےان قیمتی اوقات  سے استفادہ کرتے ہوئے جو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت کے علاوہ باقی بچتے ہيں انہيں ثقافتی پروگراموں اور دینی معلومات سےروشناس کرانے کی ضرورت ہے  
انہوں نے ہرسال مشہد مقدس میں تین کروڑ سے زیادہ زائرین کی آمد کی طرف اشارہ کیا اورکہا: روز بروز  زائرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اسی وجہ سے ضرورت ہے کہ اس  بڑے شہر  کے عہدے دار یہاں  کے ثقافتی ماحول کی حفاظت  کرنے کے ساتھ اس شہر کی   ثقافتی سرگرمیوں کا دائرہ اس انداز سے  مزید وسیع کریں    جو عالم اسلام کے اس ثقافتی اور معنوی دارالحکومت  کے شایان شان ہو  -  واضح رہے کہ مشہدمقدس کو عالم اسلام کا ثقافتی دارالحکومت قراردیا جاچکا ہے
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا ثقافتی و تربیتی کیمپ   180/ ایکڑ زمین میں مشہد مقدس کے طرقبہ کے علاقے میں واقع ہے ، کہ جس سے سالوں سے بہت کم استفادہ ہوتا تھا لیکن حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کے حکم  کے مطابق اس  تربیتی کیمپ کو جو ایک باغ میں واقع ہے نوجوانوں   کے لیے ثقافتی و تربیتی کیمپ کے طور پر مخصوص کردیا گیاہے ۔
حضرت اما م علی رضا علیہ السلام کے ثقافتی کیمپ کے دوسرے   حصے کی افتتاحی تقریب جمعے کو مشہد مقدس کے میئر محمد رضا کلائي اور حضرت امام   رضا  سپاہ  پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر      یعقوب علی نظری کی موجودگی میں  انجام پائی  اوراب یہ کیمپ؛ اس حصے کے افتتاح ہونے سے  کھیلوں کے ہال،ہوسٹل،کھانے کے لیے ہال و سروس وغیرہ کے لحاظ سے پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔
قابل ذکرہے کہ اس تقریب میں کچھ اور ثقافتی منصوبوں کا جیسے مشہدمقدس کے اطراف میں مہدی آباداسپورٹس کمپلیکس ، شہید رجائی اسپورٹس گراؤنڈ  کی توسیع ،  سرخس شہر  میں بارہ کلاسوں پر مشتمل  حضرت امام علی رضا علیہ السلام  کے نام سے منسوب اسکول، شہر گناباد میں لائبریری اور شہر بوشہر و شہر اہواز میں چہل چراغ تعلیمی کیمپوں کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  افتتاح ہوا ۔
اسی طرح ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے آستا ن قدس رضوی کے شعبہ اشاعت (بہ نشر) میں زیورطبع سے آراستہ ہونے والی 40 نئی کتابوں کی آستان قدس رضوی کے  متولی کے ہاتھوں  رونمائی ہوئی
اسلامی انقلاب کے موضوع پر آستان قدس رضوی کے شعبہ اشاعت کے  ذریعہ زیورطبع سے آراستہ ہونے والی جدید کتابوں میں سے کچھ کے نام  یہ ہیں :رویای آق تاریم، دشت یاغی‌ ها، آدم های غلط، خلوت مدیر، تیغ و تاج، رانت، فرهنگ سیاسی تبعی و اقتدارگرایی در ایران،آژان برازنده، مجموعه ۲۲ جلدوں پر مشتمل کتاب یک روایت معتبر وغیرہ۔
آستا ن قدس رضوی کے شعبہ اشاعت و طباعت  کے مینیجنگ ڈائریکٹر  حسن سعیدی نے اس موقع  پر  کہا:  آستان قدس رضوی کا شعبہ اشاعت و طباعت (بہ نشر) ملک کے مشرقی علاقے میں سب سے بڑا پبلیشر ہے کہ جس نے 2016ء سے 2018ء تک  آستا ن قدس رضوی کی زیرنظر طبع ہونے والی کتابوں تک  عوام کی  آسانی   سے دستری کے لئے    پورے ملک میں اس کی بک ایجنسیاں قائم کر دی ہیں
انہوں نے مزید کہا: اس ادارے کا ہدف ہے کہ مطالعہ اور کتاب خوانی  کی ثقافت کی ترویج کی خاطر آستان قدس رضوی  کی کتابوں کی دوکانوں  کو ثقافتی مراکز  میں تبدیل کردیا جائے  اسی وجہ سے مشہد مقدس  میں  امام خمینی اسکوائر پر واقع آستان قدس رضوی کا بک اسٹال بہت جلد خواتین کے لیے بک کیفے کی صورت میں تبدیل ہونے والا ہے ۔  
وزٹرز کی تعداد:25
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...