خبر
11/20/2018
حرم مطہر رضوی میں روس سے کچھ اہل سنت زائر مشرف ہوئے

 
حرم مطہر رضوی میں روس سے کچھ اہل سنت زائر مشرف ہوئے

حرم مطہر رضوی میں روس سے کچھ اہل سنت زائرایک قافلہ کی صورت میں  مشرف ہوئے۔
آستان نیوز کے خبرنگار کی رپورٹ کے مطابق، روس سےاہل سنت  10 زائرایک قافلہ کی صورت میں مشہد مقدس  مشرف ہوئے، اور حرم مطہررضوی کے دارالرحمہ ہال میں تشریف لائے اور آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیرایرانی کی جانب سےمنعقد ہونے والے پروگراموں سے بہرہ مند ہوئے ۔
جنار و اسلف نے کہ جو  اسلامی ادارہ  بنام "آنار خضرت" کے معاون ہیں کہ جو  روس کے شہر مسکو کے شیعوں سے وابستہ ہے  ان کے ساتھ ایک قافلہ کی صورت میں 10 افراداہل سنت سے ہیں اور یہ خود تیسری مرتبہ حرم مطہررضوی میں مشرف ہورہے ہیں، کہا: ان افراد کو شیعہ مذہب کے بارے میں کچھ معلومات نہیں تھی لہذا آستان قد س رضوی سے رابطہ و تعلقات سے کافی معلومات حاصل ہوئیں اور مذہب شیعہ  سے بہت خوشحال ہوئے اور اب بہت  اچھی نظر رکھتے ہیں۔
انہوں  نے وضا حت کی : حرم مطہر رضوی کے خادمین کی توجہ اور احترام و خدمات اور پھر یہ تمام امکانات کہ جو زائرین کے لیے مہیا کئے گئے ہیں ان کو دیکھ کر یہ اہل سنت زائرین بہت خوشحال ہیں اور میں بھی خوش ہوں کہ جس مقصد کے تحت ان کو یہاں لے کر آیا تھا وہ حاصل ہوگیا ہے ۔
اس روسی زائر نے کہا: میں جس باربھی مشہد مقدس میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوا ہر مرتبہ میرے سفر کی حکایت عجیب رہی ہے کہ جو توقع سے بعیدہے  اور میرے ہر سفرکے واقعات وحکایات قابل تجریہ اور ایک یادگار بن گئے ہیں۔
انہوں نے اپنی پہلی زیارت کی یادگار بیان کی اور کہا: جب میں پہلی مرتبہ مشہد مقدس میں مشرف ہوا مجھ کو عجیب سا احساس ہوا ۔ سفر بہت مختصر تھا اور زیارت بھی مختصر رہی ، خداحا‌فظی کے موقع پر صرف یہ سوچ رہا تھا کہ یہ شاید میری پہلا اور آخری سفر ہوگا اور اپنی زندگی کی کون سی  اہم ترین آرز و اور دعا مانگوں۔
واسلف نے مزید کہا: میں نے اس سلسلے میں بہت سوچا اور آخرکار حضرت سے درخواست کی کہ مجھ کو توفیق دیں کہ دوبارہ پھر آپ کی زیارت کا شرف نصیب ہو اور اس مقدس مکان کو دیکھنے کا دوبارہ شرف  ملے اور پھر ایسے افراد کو بھی ساتھ لاؤں کہ جو اس مکان کو نہیں جانتے کہ الحمدللہ مجھ کو میرے مولا نے یہ توفیق عطا فرمائی اور حضرت نے میری دعا سے دریغ نہیں کیا۔
اکبری اس قافلہ کے سالار نے اس بیان کے ساتھ کہ یہ اہل سنت کے 10 افراد پہلی مرتبہ ایران آئے ہیں اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کےروضہ کی زیارت سے مشرف ہورہے ہیں ، کہا: ان میں سے اکثر افراد نے حرم مطہر رضوی کی معنوی و روحانی فضا کو دیکھ کر اظہار خوشحالی کیا اور خداوندعالم کے لطف و کرم سے مذہب شیعہ سے آشنا ہوگئے ۔
انہوں  نے وضاحت کی : ان افراد نے ابھی تک شہر تہران واصفہان اوران شہروں میں  اسلامی اور تاریخی آثار کا دیدار کیا  اور پروگرام یہ ہے کہ مشہد مقدس کے بعد شہر قم کی بھی زیارت کریں گے ۔  
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...