خبر
1/8/2019
امام رضا(ع) یونیورسٹی کی حکمت عملی؛ عالم اسلام میں ذمہ دار افراد کی تربیت ہے

جناب مرتضیٰ رجوعی؛  
امام رضا(ع) یونیورسٹی کی حکمت عملی؛ عالم اسلام میں ذمہ دار افراد کی تربیت ہے

امام رضا(ع) یونیورسٹی کے سربراہ نے بتایا: اس یونیورسٹی کے اہداف و مقاصد میں سے ایک یہ ہے عالم اسلام کے لئے متعہد و ذمہ دار اور ماہر افراد کی تربیت کی جائے۔ 
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جناب مرتضیٰ مرجوعی نے سٹلائیٹ چینل’’کربلا‘‘ کو خصوصی انٹرویو میں امام رضا(ع) یونیورسٹی کے تاریخچہ اور سرگرمیوں کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا: اس یونیورسٹی کی اصلی پالیسی اور ہدف یہ ہے کہ ایسے علوم میں ماہر اور ذمہ دار افراد کی تربیت کرے جس سے معاشرے کی مشکلات حل ہو سکیں اور ضروریات پوری کی جا سکیں۔ 
انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: یہ یونیورسٹی ایم۔اے سطح پر مدیریت اماکن متبرکہ و مذہبی سبجکٹ میں ایرانی اور غیر ایرانی طلباء کو داخلہ دے رہی ہے، اس سبجکٹ میں آستان مقدس امام حسین(ع) اور امامین جوادین(ع) کے میزبان تھے۔ 
رجوعی نے بتایا: طلباء کو داخلہ دینے کے علاوہ  عتبات مقدسہ کاظمین کے سربراہان اور اراکین کے لئے رسمی و غیر رسمی طور پر امام رضا(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی کی جانب سے مختلف تعلیمی کلاسز منعقد کی گئیں، جنہیں کلاسز میں شرکت کرنے والے افراد نے بہت زیادہ پسند کیا۔ 
بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کے سربراہ نے اس علمی مرکز کی ترجیحی سرگرمیوں کو ریسرچ و تحقیق جانتے ہوئے کہا: کوشش کررہے ہیں کہ علمی پروجیکٹس کے ذریعے عراق و ایران کی سیاسی ، ثقافت اور سماجی ضروریات کو پورا کیا جائے۔ 
گذشتہ چھ سالوں کے دوران غیر ایرانی طلباء کے داخلے کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا: اس وقت ۴۰۰ غیر ایرانی طلبا یونیورسٹی میں علم حاصل کر رہے ہیں کہ جن میں سے زیادہ تر عراقی طلبا ہیں۔
رجوعی نے ۷ ہزار ایرانی و غیر ایرانی طلبا کی اس یونیورسٹی کے چار کالجز میں یعنی ’’آسلامی آرٹ اور فن تعمیر‘‘،’’ٹکنیکی و انجیئرنگ‘‘،’’علوم انسانی‘‘ اور’’اکاؤنٹگ و مدیریت‘‘ تحصیل علم کی طرف اشارہ کیا اور کہا: امام رضا(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی ان چند یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جہاں پر لڑکوں اور لڑکیوں کو جداگانہ تعلیم دی جاتی ہے۔ 
کہا گیا ہے ؛سٹلائیٹ چینل کربلا کی ٹی وی ٹیم جو کہ آستان مقدس حسینیؑ سے وابستہ ہے مشہد میں حاضر ہوئی اور امام رضا (ع) بین الاقوامی یونیورسٹی کی ایک رپورٹ آمادہ کی جسے ۱۵ منٹ کی صورت میں آئندہ ہفتہ سٹلائیٹ چینل کربلا کے ذریعہ دکھائی جائے گی جس میں امام رضا(ع) یونیورسٹی میں عراقی طلباء کی سرگرمیوں اور علمی فعالیتوں کو دکھایا جائے گا۔ 
   
وزٹرز کی تعداد:118
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...