خبر
3/1/2016  

 
آستان قدس رضوی کی نائب متولی

سید مرتضی بختیاری ، آستان قدس رضوی کے نائب متولی مشہد مقدس میں 20 آذرماہ 1331ش بہ مطابق 1/اگست1964ء میں پیدا ہوئے ۔
آپ کے والد مشہد مشہد کے معروف عالم دین تھے اور شاید یہی سبب ہوا کہ بختیاری نے بھی بعد میں دینی تعلیم کی طرف اقدام کیا ۔
سید مرتضی بختیاری کی زندگی کے کارناموں میں بہت سی مختلف خدمات نظر آتی ہیں کہ جن میں سے اہم ترین تاریخی اعتبار سے مندرجہ ذیل ہیں :
انقلاب کے ابتدائی زمانے میں صوبہ خراسان رضوی میں فیض آباد مہ ولات کے میئر۔
1981ء میں شہر تربت حیدری میں لیفٹیننٹ گورنر۔
1981ءمیں شہر تربت حیدری میں اسلامی انقلاب کے انتظامی اور مالی اسسٹنٹ پراسیکیوٹر۔
1982ءسے 1984ء تک شہر کاشمر میں انقلاب اٹارنی کے نائب جنرل۔
1984ء سے 1991ء تک بیرجند، قائن اور نہبندان کے انقلاب اٹارنی کے جنرل۔
1991ء سے 1992ء تک مشہد مقدس میں انقلاب اٹارنی کے ڈپٹی۔
1992ء سے 1994ءتک مشہد مقدس میں عمومی ،انقلاب اور علماء سے مخصوص اٹارنی جنرل۔
1994ء سے 1997ء تک صوبہ خراسان میں میں ڈپٹی جسٹس اور اسی صوبہ میں امام خمینی(رہ) کے دستورات کو تعمیل کرنے والے۔
1997ء میں صوبہ فارس کے جسٹس کے ڈائریکٹر جنرل۔
1997ء سے 2004ء تک ملک کے جیل خانہ جات و سلامتی اور اصلاحی اقدامات کے ڈائریکٹر۔
2004ء سے 2005ء تک صوبہ خراسان رضوی کے جسٹس کے ڈائریکٹر جنرل۔
2005ء سے 2009ء تک صوبہ اصفہان کے جسٹس کے ڈائریکٹر جنرل۔
2009ء سے 2013ء تک گیارہویں دورہ حکومت میں عدلیہ کے وزیر۔
2013ء سے 2016ء تک ملک کےسیاسی اور سلامتی کے ڈپٹی پراسیکیوٹر.
قابل ذکر ہے کہ سید مرتضی بختیاری مئی 2016ء میں حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی کی جانب سے آستان قدس رضوی کے نائب متولی کے طور پر منتخب ہوئے ۔
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...