خبر
2/16/2019
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم  سے  آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات

 
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم کے متولی حجت الاسلام ابراہیم  رئیسی نے  بحرینی عوام کے مذہبی قائد  آيت اللہ شیخ عیسی قاسم سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں  آستان قدس رضوی کے متولی نے  کہا کہ  مغرب کے بنائے  ہوئے اسلام دشمن  تکفیری گروہوں کا اسلامی تعلیمات سے دور  کا  کوئی واسطہ نہيں ہے  اور ان گروہوں کو صرف  دنیا میں اسلام پسندی کی لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے  بنایا گيا ہے   
آستان نیوز کے نمائندے کی رپورٹ  کے مطابق ، حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے   بحرین کے بزرگ عالم دین اور مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم سے ملاقات میں اس  بات  پر زو ر دیتے  ہوئے کہ    آپ  پورے بحرینی عوام خواہ وہ شیعہ ہوں یا سنی  سبھی   کے  شہری حقوق کی بحالی کی تحریک   کے    علمبر دار ہیں، کہا کہ دنیا میں زیادہ تر  بلکہ عام طور پر  اہل سنت  برادران مکتب  اہل بیت علیہم السلام کے شیدائي  اور ان کے محب ہیں    اور اہلبیت رسول سے محبت    امت اسلامیہ کے مشترکات میں سے ہے  
انہوں نے کہاکہ ہمیں مشہد مقدس میں اہل سنت بھائیوں کی میزبانی  کاشرف  حاصل ہے  اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا روضہ منورہ تمام مسلمانوں  منجملہ بحرینی مسلمانوں کی  پناہ گاہ ہے ۔

تشخیص  مصلحت نظام کونسل  کے رکن  نے کہا:  مغرب کے بنائے  ہوئے اسلام دشمن  تکفیری گروہوں کا  ہماری اسلامی تعلیمات سے دور  کا  کوئی واسطہ نہيں ہے  اور وہ صرف اسلام پسندی کی لہر کا مقابلے کرنے   اور   مسلمانوں کے مادی ومعنوی ذخائر کو نابو د کرنے کے لئے بنائے گئے ہيں اور اسلام دشمن  طاقتوں کی طرف سے   ا ن کی مدد کی جارہی ہے ۔ 

آستان قدس رضوی کے  متولی  حجت الاسلام ابراہیم رئیسی  نے کہا: ہم مختلف  اسلامی ممالک میں اپنے اہل سنت بھائیوں کے ساتھ مل کر ثفاقتی اور نظریاتی میدان میں تکفیریت   کا مقابلہ کررہے ہيں    اور ہم نے ان مسلمان  مجاہدین کی مدد کرنے میں ذرہ برابر   بھی  دریغ نہيں کیا  جو امریکی اور صیہونی آلہ کار تکفیری گروہوں کے خلاف جنگ کررہے ہیں  
حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی نے کہا: ہم امید کرتے ہيں کہ بہت جلد  ظلم و ستم  اور سختیوں کا خاتمہ ہوتے ہی آپ ایک بار پھر  اپنے تعمیری اور بابرکت وجود  کے ساتھ بحرینی عوام کے درمیان ہوں گے۔    انہوں نے کہا کہ بحرین کی  آل خلیفہ حکومت  کو بھی یہ جان لینا چاہئے کہ  ظلم  کا گھروندہ بہت کمزور ہوتا ہے کہ جو   پائدار نہیں رہتا ۔
   
وزٹرز کی تعداد:69
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...