خبر
6/11/2019
 رضوی علوم اسلامی  یونیورسٹی   میں ’’حج،عالم اسلام اور سینچری ڈیل کے موضوع پر کانفرنس

 
رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی میں ’’حج،عالم اسلام اور سینچری ڈیل کے موضوع پر کانفرنس

  ایّام حج  قریب آنے  اور عرب ممالک   کی سربراہی میں امریکہ،غاصب اسرائیل اور بعض یورپی  ممالک کے ساتھ سینچری ڈیل کے موضوع پر   مجوزہ اجلاس کے پیش نظر  رضوی   علوم اسلامی یونیورسٹی میں ’’حج ، عالم اسلام اور سینچری ڈیل ‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی

کانفرنس میں متعدد  فلسطینی  تنظیموں کے نمائندوں  اور ایران کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ  اور  علمی شخصیات اور دانشوروں  نے کی شرکت کی اور حج نیز سینچری ڈیل کے سیاسی موضوعات پر تقریریں کیں
رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید حسن وحدتی شبیری نے اس موقع پر  اپنے خطاب میں کہا  کہ   اس    یونیورسٹی کی کوشش ہے کہ  اس طرح کی کانفرنسوں کے انقعاد کا سلسلہ آئندہ بھی جاری  رکھے جن میں   عالم اسلام کی اہم شخصیات اوردانشوروں کی شرکت ہو    تاکہ یورپی ممالک،امریکہ اور صہیونیزم کی  خفیہ  سازشوں کا پردہ فاش کیا جاسکے  

رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ   نے    کہا  کہ  دشمنان اسلام   سینچری ڈیل کے ذریعے  مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن  خوش قسمتی سے  مسلمان بیدار ہو چکے ہیں اور انہوں نے اس طرح کی سازشوں کے خلاف  تحریک شروع کردی ہے

انہوں نے کہا  کہ یونیورسٹی کی سرگرمیوں اور ذمہ داریوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ   حج کو  اسلامی انقلاب اور اس کے پیغام کو عالم اسلام اور امت اسلامیہ تک منتقل کرنے کے ایک پلیٹ فارم  کے طور پر متعارف کرائے 
حجت الاسلام وحدتی شبیری نے کہا کہ عالم اسلام کو جب بھی اتحاد و یکجہتی، اور باہمی تعاو ن کی ضرورت ہو    تو مسلمانوں کو چاہئے کہ ایک آواز ہو کر دشمنوں کے مقابلے میں صف آرا  ہوجائيں

ان  کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس سے بہت اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں،  اجلاس  میں ملکی و غیرملکی علمی شخصیات نے شرکت  کی  اور انہوں نے انگلش اور عربی زبان  میں شیعہ او ر سنی  مسلمانوں کی شخصیتوں     کے بارے میں تقریریں  کیں   ان کا کہنا تھا کہ سب اس بات پر متفق تھے کہ اب وقت آچکا ہے کہ تمام مسلمان سیاسی، معیشتی،ثقافتی اور معاشرتی مسائل میں متحد ہو کر آواز بلند کریں۔

حجت الاسلام وحدتی شبیری نے کہا کہ اس میں کیا مشکل ہے  کہ مسلمانو ں کی  اپنی مشترکہ اسلامی منڈی ہو یا یہ کہ عالم اسلام میں ادویات کی تجارت کا مشترکہ مرکز قائم کیا جائے یا کیوں مسلمان آپس کے اختلاف کو حل کروانے کے لئے غیروں کی عدالتوں  کا رخ کرتے ہيں ؟

رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ   نے     کہا  کہ دشمن  سینچری ڈیل کے ذریعے جس کا مسودہ  بھی وہ سامنے لانے کے لئے تیار نہيں ہيں   مسلمانوں کو اپنے گھناؤنے اور کھوکھلے نعروں تک میں الجھا کر  رکھنا چاہتے ہيں

انہوں نے کہا کہ دشمن کا ہدف و مقصد عالم اسلام کو اسلامی معاشرہ میں پائی جانے والی حقیقتوں سے منحرف کرنا ہے تاکہ مسلمان بیت المقدس کی فتح کے لئے آپس میں  ہیں  الجھ  جائيں 

ان کا کہنا تھا کہ  سینچری ڈیل    مسلمانوں کے مابین اختلاف و تفرقہ ڈالنے کے  علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے  لیکن الحمد للہ مسلمان بیدار ہو چکے ہیں، اسلامی بیداری کی لہر پیدا ہوچکی ہے  اوراب  ایک  تحریک کا آغاز کرچکے ہیں ۔

رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ نے مسلمانوں کے مابین اتحاد   قائم کرنے کے لئے حج  کو بہترین موقع قراردیتے ہوئے کہا  کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ حج کے موقع پر خدا کے پیغام کو سمجھیں ،  آپس میں اتحاد قائم کریں اور    پروردگار  کی بندگی کے مقام کو حاصل کریں   کیونکہ حج صرف اور صرف  خدا کے حکم کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کا نام ہے ۔    
وزٹرز کی تعداد:16
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...