خبر
1/29/2019
پردیس رضوان مین 130 غیرایرانی اسٹوڈینٹس مشغول تحصیل ہونے کو پیش کیا گیا

پاکستان کی ثقافتی و اجتماعی سرگرم خواتین کے پردیس رضوان کے دیدار کے دوران؛  
پردیس رضوان مین 130 غیرایرانی اسٹوڈینٹس مشغول تحصیل ہونے کو پیش کیا گیا

حضرت امام علی رضا علیہ السلا م انٹر نیشنل یونیورسٹی پردیس رضوا ن کے وائس چانسلر نے اس یونیورسٹی میں 130 غیرایرانی اسٹوڈینٹس کے تحصیل علم میں مشغول ہونے کی خبر دی۔
آستان نیوز کے خبرنگار کی رپورٹ کے مطابق، زہرا تجریشی نے پاکستان کی ثقافتی و اجتماعی سرگرم خواتین کے پردیس رضوان کے دیدار کے دوران؛کہ جو مشہد مقدس تشریف لائی ہیں، آستان قدس رضوی میں خواتین سے مخصوص پروگراموں کا تعارف کرایا اور اس ادارے کی سرگرمیوں سے متعلق  رپورٹ پیش کی اور کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام انٹر نیشنل یورنیورسٹی میں تقریبا 400 غیر ایرانی اسٹوڈینٹس تحصیل علم میں مشغول ہیں کہ جن میں 130  خواتین ہیں ۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران حضرت امام علی رضا علیہ السلام انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیرایرانی اسٹوڈینٹس کے ایڈمیشن کےطریقے کے کی طرف اشارہ کیا اور کہا: تمام غیرایرانی اسٹوڈینٹس کے لیے یہ امکان موجود ہے کہ وہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام یونیورسٹی کے تمام سبجیکٹز میں تعلیم حاصل کرسکتے ہیں  اور اس یونیورسٹی میں غیرملکی افراد کے لیے فارسی سکھانے  کی کلاسیں بھی رکھی جاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: اس یونیورسٹی کے دو سیکشن پردیس اسرار اور پردیس رضوان میں مجموعا6500 اسٹوڈینٹس مشغول تحصیل ہیں  کہ جن میں سے 3800 /اسٹوڈینٹس خواتین ہیں کہ جن کے لیے خواتین وارڈ جداگانہ بنا ہوا ہے ۔
خواتین کے نفسیات کے اعتبار سے مناسب سبجیکٹ
تجریشی نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام انٹرنیشنل یونیورسٹی میں صرف ایک صنف کے  ایڈمیشن کی طرف اشارہ کیا اور کہا: اس یونیورسٹی میں صرف ایک صنف کا ایڈمیشن کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لڑکیوں اور لڑکوں میں جدائی او رفرق سمجھا جاتا ہے  بلکہ ہماری کوشش یہ ہے کہ لڑکیوں کے لیے ایک علیحدہ یونیورسٹی بنائیں ؛ لہذا اس یونیوسٹی کے سبجیکٹز کے متعلق پروگرا م بنایا ہے کہ جو خواتین کے نفسیات سے سازگار و مناسب ہیں۔
پردیس رضوان کے سربراہ نے بی اے میں سبجیکٹز کی تعداد 12 اور ام اے میں سبجیکٹز کی تعداد 26 بیان کی  اور کہا: ہماری کوشش ہے کہ  ہم تحصیل کے آخری مراحل کے لیے جدید اسٹوڈینٹس کو ایڈمیشن دیں ۔
انہوں نے پردیس رضوان کے جدید سبجیکٹز میں  تبلیغ و معارف سبجیکٹ کا تعارف کرایا اور کہا: یہ سبجیکٹ علوم دینی اور یونیورسٹی کے علوم کو مخلوط کرکےبنایا گیا ہے اور اس سبجیکٹ میں اسٹوڈینٹس کا ام اے میں ایڈمیشن ہوتا ہے اور ان کا  بی اے کرنے کے بعد بغیر کسی ایگزام کے ام اے میں ایڈمیشن ہوجاتا ہے ۔
   
وزٹرز کی تعداد:224
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...