خبر
2/11/2019
  ایرانی قوم کی  استقامت  عراقی بعث پارٹی کے  خلاف عراقی عوام  کی جدو جہد کے لئے ایک  مثال تھی

حجت الاسلام علی زیبدی:  
ایرانی قوم کی استقامت عراقی بعث پارٹی کے خلاف عراقی عوام کی جدو جہد کے لئے ایک مثال تھی

کربلائے معلی کے دارالقرآن خیریہ کے سربراہ نےایران پر مسلط کردہ جنگ کے دوران   مشرق و مغرب کی سپر طاقتوں کے خلافت ایرانی عوام کی    استقامت و پامردی کو   عراق کی کالعدم بعث پارٹی کے خلاف   عراقی عوام  کی جد وجہد  کے لئے ایک  نمونہ قراردیا   
آستان نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق؛ کربلائے معلی کے دارالقرآن خیریہ کے سربراہ  حجت الاسلام علی زیبدی نے جو عراق  کے قاریوں کے ایک گروپ کے ہمراہ     حضرت امام رضاعلیہ السلام کے حرم کی زیارت سے مشرف ہونے کے لئے مشہد پہنچے ہيں  اپنے  ایک بیان میں کہا  کہ    ایرانی قوم نے   انقلاب کے دوران  اور  اسی طرح دفاع مقدس کے دور میں     ملعون صدام کی حامی عالمی طاقتوں کےمدّ مقابل مزاحمت و استقامت کا  شاندار مظاہرہ کرکے سبھی میدانوں میں بے مثال فتح و کامیابی حاصل کی
انہوں نےاسلامی  انقلاب    کی   کامیابی کی چالیسیوں سالگرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا   ِاسلامی انقلاب  عراقی عوام کے دلوں میں بسا ہوا ہے     اسی لئے عراقی  عوام کی بہت بڑی تعداد  اسلامی انقلاب کے دور کے تمام تاریخی واقعات کو یاد  رکھتی ہے۔
 عراقی عالم دین  حجت الاسلام زیبدی نے کہ جن کے گھروالوں اور رشتہ دارو ں  کو    عراق کی ظالم  بعث پارٹی نے بے پناہ ايذائيں پہنچائي  ہيں     کہا کہ ایرانی قوم  کی استقامت  ؛ عصر حاضر میں تکفیری دہشت گردوں  کے خلاف جنگ میں  عراقی عوام کے لئے  بہترین مثال ثابت ہوئی  
انہوں نے  حضرت امام خمینیؒ کی رحلت کو عراقی قوم کے لئے غم انگیز اور دردناک واقعہ بتایا  اور کہا  کہ  میں امید کرتا ہوں کہ اس انقلاب کا پرچم حضرت مہدی(عج) کے دست مبارک میں  پہنچے گا  
وزٹرز کی تعداد:4
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...