خبر
2/28/2019
آستان رضوی  کے صحت و تندرستی اور ہیلتھ ٹورزم خدمات کا جامع نیٹ ورک

 
آستان رضوی کے صحت و تندرستی اور ہیلتھ ٹورزم خدمات کا جامع نیٹ ورک

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ہیلتھ ٹورزم سے مربوط خدمات کے مرکز نیٹ ورک Razavi Health Care Network میں بیماروں کے لئے ٹیلی فونک اور آن لائن مفت مشورے، ہیلتھ ریکارڈ اور طبی آزما‏ئشوں اور اسکریننگ کے نتائج کو ارسال کرنے  کی خدمات پیش کی جائیں گی۔

یہ سسٹم ہیلتھ ٹورزم کا ایک مکمل نیٹ ورک ہے جس کے ذریعے زائرین، مشہد پہنچنے سے قبل، خدمات سے آشنا اور اخراجات سے آگاہ ہوسکتے ہیں۔ حتی کہ ویزا فیس اور ٹکٹ رزرویشن اور دیگر اخراجات کی ادائیگی بھی اس سسٹم کے ذریعے ممکن ہے۔

ایرانی اور غیرملکی زائرین اس سسٹم کے ذریعے مشہد مقدس اور ایران کے دیگر شہروں میں بھی واقع آستان رضوی سے وابستہ طبی مراکز کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سسٹم پر غیرملکی زائرین کو سات مختلف زبانوں میں آنلائن مترجمین کی خدمات بھی پیش کی جا رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ صحت کا شعبہ بارگاہ امام رضا (ع) کے انتظامی ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔

RHN آستان رضوی کے ہیلتھ کیئر نیٹ ورک کی ویب سائٹ کی رونمائی کے موقع پر   امام رضا (ع) کے روضہ منورہ کے متولی اعلی حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم ر‏ئیسی نے فرمایا کہ مالی لحاظ سے خاص بیماریوں میں مبتلا افراد کے علاج اور ادویات کے سنگین اخراجات، ایک پریشان کن مسئلہ ہے بالخصوص ان گھرانوں کے لئے جو مالی لحاظ سے کمزور ہیں، لہذا ان بیماروں کے اخراجات کم کرنے کی بھرپور کوشش کی ضرورت ہے۔ آپ نے مزید فرمایا کہ اس وقت ملک کے اندر تجربہ کار ڈاکٹروں کی فراوانی ہے اور مناسب وسائل موجود ہیں جن کی مدد سے بہت سی پیچیدہ بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہے۔

اس سسٹم کی رونمائی کے موقع پر آستان رضوی کی صحت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر محمود شبستری نے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ سیاحوں اور زائروں کی جانب سے ایک مرکزی ہیلتھ کیئر نیٹ ورک کا مطالبہ پیش کیا جارہا تھا، لہذا اسی ضرورت کے پیش نظر، اس فاؤنڈیشن نے ہیلتھ کیئر کے جامع نیٹ ورک کی رونمائی کی ہے۔   
وزٹرز کی تعداد:101
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...