خبر
2/9/2019
کتاب  اسلامی تاریخ سے درس عبرت کا  اردو زبان میں اجرا

آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کی کاوش سے؛  
کتاب اسلامی تاریخ سے درس عبرت کا اردو زبان میں اجرا

آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کی کاوش  سے؛کتاب اسلامی تاریخ؛ درس ھا عبرت  ھا  (اسلامی تاریخ سے درس عبرت) کا  اردو زبان میں ترجمہ مکمل ہونے کے بعد اس کا   اجرا  کردیا گیا ہے 
آستان نیوز کے نامہ نگار نے خبردی ہے کہ   ، آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی  کی  کتاب " تاریخ اسلامی ؛  درس ھا  وعبرت ھا؛     کا      اردو زبان میں ترجمہ ہونے کے بعد اس کو   آستا ن قدس رضوی کے  اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن  نے    زیور طبع  سے بھی آراستہ کردیا  ہے   اور  اب یہ کتاب  اردو زبان میں بھی بازار میں دستیاب ہے   کتاب   کا اردو   نام ہے  اسلامی تاریخ سے درس عبرت ؛ 
اردوزبان میں اس کتاب کا ترجمہ  جناب سید سبط حیدر زیدی نے کیا ہے      ۔
کتاب "اسلامی تاریخ سے درس عبرت"میں موجودہ   دور کی  تحریکوں  اور انقلابات کا سنہ 61ہجری سے 250 ہجری  تک کے ادوار میں  آئمہ معصومین علیہم السلام کی  قیادت میں رونما ہونے والی تحریکوں سے موازانہ کیا گیا ہے  وہ تمام تحریکیں جو واقعہ کربلا اور حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد واقع ہوئیں اور جنھوں نے  بنی امیہ و بنی عباس کی حکومتوں  کے تسلط کے خلاف پرچم بلند کئے  اور جن کی بدولت دین اسلام کی تعلیمات میں تحریف کا سد باب   کیا گيا اور امت اسلامیہ کے ارکان کا شیرازہ بکھرنے سے روکا گیا  ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ کتاب  وزیری سائز میں 200 نسخوں میں شائع   ہوئی ہے جس سے مطالعے کے شائقین استفادہ کرسکتےہيں 
   
وزٹرز کی تعداد:17
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...