خبر
12/5/2018
رضوی ہاسپٹل میں ایران اور یورپین ڈاکٹرز کی دوسری بین الاقوامی کانگریس شروع ہو گئی

آستان قدس رضوی کے محترم متولی کی موجودگی میں؛  
رضوی ہاسپٹل میں ایران اور یورپین ڈاکٹرز کی دوسری بین الاقوامی کانگریس شروع ہو گئی

یورپ اور ایشیاء سے ۲۰ ممالک کی نمائندگی اور آستان قدس رضوی کے محترم متولی کی موجودگی میں ایران اور یورپین ڈاکٹرز کی دوسری بین الاقوامی کانگریس شروع ہوگئی۔ 
آستان نیوز کے اخباری نمائندے کی رپورٹ کے مطابق؛ ایران اور یورپین ڈاکٹرز کی دوسری بین الاقوامی کانگریس آج بوقت صبح آستان قدس رضوی کے محترم متولی،آستان قدس رضوی کے علمی معاون اور ۲۰یورپین و ایشین ممالک کی موجودگی میں رضوی ہاسپٹل میں شروع ہوئی۔ 
رضوی ہاسپٹل میں منعقد ہونے والی اس کانگریس کے دوران ۷۰۰ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز،ہارٹ سرجن ڈاکٹرزاکھٹے ہوئے تاکہ قلبی امراض کے سلسلے میں جدید پیشرفت اور علاج و معالجہ کو آپس میں بیان کرسکیں۔ 
اس کے علاوہ Caspian meeting 2018 میں ایک عملی ورکشاپس امریکہ سے ڈاکٹر ابراہہیمی،لہستان سے پروفیسر جوانادنگل اور انگلستان سے پروفیسر کرلین شارلنڈ کی موجودگی میں منعقد کی جائے گی جس دوران کلاسز کے انعقاد کے علاوہ جنین کے قلب کی امراض سے متعلق بات چیت بھی کی جائے گی۔ 
کہا گیا ہے ؛ اس کانگریس کے مرکز آفس کو الیکٹرونیک صورت میں حاصل ہونے والے مقالہ جات کو ساتھ والے ہال میں نمائش کے طور پر رکھا جائے گا۔ 

   
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...