خبر
12/24/2018

آستان قدس رضوی کے ادارہ اسلامی تبلیغات کی کاوش سے ؛  
حرم مطہررضوی کی جانب سے ثقافتی اداروں کو ڈیجیٹل پیکٹس ارسال ہوئے

آستان قدس رضوی کے ادارہ اسلامی تبلیغات کی کاوش سے ؛حرم مطہررضوی کی جانب سے ملک کے تمام ثقافتی اداروں کو ڈیجیٹل پیکٹس ارسال کیے گئے۔
آستان نیوز کے خبرنگار کی رپورٹ کے مطابق ، آستان قدس رضوی دنیائے اسلام و شیعیت کا وہ عظیم ترین ثقافتی ادارہ ہے کہ جو اپنے مخاطبین سے فکری و ثقافتی زیادہ سے زیادہ روابط برقرار رکھنے ، قرآن و عترت کے بے نظیر پیغامات کو پہنچانے اور ڈیجیٹل پیکٹس ارسال  کرنے کے لیے اقدامات کرتا رہتا ہے۔
آستان قدس رضوی کے اسلامی تبلیغات ادارے کی جانب سے ثقافتی پیکٹس  ملک کے ثقافتی اداروں کو انٹرنیٹ کےذریعہ کہ جو (FTP Server) کے نام سے ایک سسٹم ہے ارسال کیے جاتے ہیں۔
ان ڈیجیٹل پیکٹس میں 58 انڈروئیڈ سافٹ ویئرز ، 974 تصاویرو پوسٹر، 140 آڈیو ز، 17 ویڈیوز، 174 بچوں کی ڈیجیٹل کتب اور نورالہدی مجلات  و حرم مطہر رضوی  کے نقشے ہیں کہ جو رضوی ثقافت کی محوریت پر تیار کیے گئے ہیں اور اہل بیت کے چاہنے والوں کے استفادہ کی خاطر ثقافتی اداروں کو ارسال کیے جاتے ہیں۔
ان پیکٹس میں تمام محتوی آستان قد س رضوی کے ثقافتی ادارے کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور معتبر سائٹس جیسے تبیان ، قائمیہ، راسخون وغیرہ سے حاصل کیے گئے مطالب ہیں اور آٹھویں امام علی رضا علیہ السلام کی سیرت کی ترویج و تبلیغ کی خاطر مخاطبین کی خدمت میں پیش کیے جارہے ہیں۔
حرم مطہر رضوی کے ثقافتی مذہبی پروگرامز آنلائن نشر یات "رضوی ٹاک" روم کے ذریعہ اور رضوی ٹی وی کے ذریعہ ممکن ہیں اور دنیا بھر سے زائرین کی جانب سے نیابتی زیارت بھی آستان قدس رضوی کے اسلامی تبلیغات ادارے کی جانب سے پورے سال انجام دی جاتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آستا ن قدس رضوی کے ادارہ اسلامی تبلیغات سال بھر مناسب خدمات تبلیغی و ثقافتی میدان میں مختلف صورتوں میں انجام دیتا رہتا ہے کہ جن میں یہ ڈیجیٹل پیکٹس بھی شامل ہیں۔


   
وزٹرز کی تعداد:77
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...