خبر
7/12/2019
اردو زبان زائرین کی شرکت سے  حرم مطہر رضوی میں  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا جشن

 
اردو زبان زائرین کی شرکت سے حرم مطہر رضوی میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا جشن

حضرت امام علی رضا علیہ السلام  کی ولادت باسعادت کی مناسبت سےہندوستان  اور  پاکستان سے آنے والے     زائرین کی شرکت سے  حرم مطہر رضوی کے رواق کوثر  میں جشن کا اہتمام کیا گيا 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیرایرانی کے سربراہ نے کہا کہ  حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روز ولادت سے  ہی عشرہ کرامت  کی مناسبت سے   ہر  شب نماز مغرب و عشاء کے بعد اردو زبان زائرین   کے لئے رواق کوثر  میں  جشن  کا انعقاد کیا جارہا ہے  
آستان قدس رضوی کے ادارہ  امورزائرین غیر ایرانی  کے سربراہ  حسین غلامپور نے  حضرت معصومہ و حضرت امام علی رضا علیہما السلام کی تربیتی و اخلاقی سیرت  کو عام کئے   جانے  کو عشرہ کرامت کے جشن و محافل کا اہم ترین عنصر قراردیا اور کہا: کوشش ہے کہ ان خصوصی پروگراموں میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زمانے کی سیاسی و سماجی صورتحال     اور اس دوران عالم آل محمد علیہ السلام  کے  علمی کمالات پر  روشنی ڈالی جائے 
انہوں نے مزید کہا کہ عشرہ کرامت  کے  دوران جو  خصوصی پروگرام منعقد ہورہے  ہيں ان میں   باجماعت نماز مغرب وعشا کے  بعد     قرآن کریم کی تلاوت ، دعا   اور   حضرت امام علی رضا علیہ السلام  کی زیارت ، منقبت  اور  قصیدہ خوانی  شامل ہیں   

غلامپور نے کہاکہ ان خصوصی پروگراموں میں تقریر کرنے کے لیے حجت الاسلام سید نورعین حیدر رضوی    کو دعوت دی گئی ہے کہ جو ہرشب "حضرت امام علی رضا علیہ السلام مرکز اتحاد، انسانی کرامت  و ہمدلی، مکتب رضوی میں پروردہ اصحاب، تربیتی سیرت اور اخلاقی معارف، انفرادی اور اجتماعی  اخلاق اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولایت عہدی"جیسے  موضوعات پر تقریر کررہے ہیں 

حسین غلامپور  نے کہا: عشرہ کرامت کی  ساتویں شب میں آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے اس خصوصی پروگرام میں شرکت کی  اور    اردو زبان زائرین کے درمیان تقریر کی۔
   
وزٹرز کی تعداد:17
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...