خبر
6/3/2019
حجت الاسلام والمسلمین مروی کے حکم سے آستان  قدس رضوی کے نئے نائب متولی کا تقرر

 
حجت الاسلام والمسلمین مروی کے حکم سے آستان قدس رضوی کے نئے نائب متولی کا تقرر

  آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین جناب احمد مروی نے ایک  حکم جاری کرکے جناب مصطفی خاکسار قہرودی کو آستان قدس رضوی کے نائب متولی کے عہدے پر مقرر کردیا ہے  

آستان قدس رضوی کے متولی کے ذریعے جاری کئے گئے  تقرری کے اس حکم میں آیا ہے :

جناب مصطفی خاکسار قہرودی صاحب

آستان قدس رضوی خالص محمدی (ص) اسلام کا زرّیں ایوان اور قرآنی معارف و تعلیمات عترت نبوی (ص) کا نگارستان ہے اور اس وقت جبکہ اسلامی انقلاب کے اگلے قدم اور مرحلے کی صبح طلوع ہونے والی ہے ،) آستان قدس رضوی کی ( اس عظیم ارگںائزیشن نے بھی اپنے گزشتہ اعلی کارناموں کو مزید ترقی دینے اور نئے اعلی افق کی جانب قدم بڑھانے کے لیۓ کمر ہمت باندھ  لی ہے ۔

میں جناب فاطمی صاحب کی مؤثر اورمخلصانہ کاوشوں کی قدردانی اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جنابعالی کو جو اخلاق و ایمان اور انتظامی امور میں شاندار صلاحیتوں کے مالک ہيں ، آستان قدس رضوی کے نائب متولی کے عہدے پر مقرر کرتا ہوں ۔ امید ہے کہ جنابعالی مناسب منصوبہ بندی اورنوجوان ،دیندار و انقلابی منتظمین سے استفادہ کرتے ہوئے رہبرانقلاب کی سفارشات و ہدایات کو جو ان کے حکم میں بھی مرقوم ہیں ، جامعۂ عمل پہنائیں گے اور(آستان قدس) کی اس عظیم ارگنائزیشن میں زائرین ، مجاورین خصوصا" غریبوں اور ضرورت مندوں کی  خدمت   کریں گے ۔ اس کے علاوہ آستان قدس رضوی کی ثقافتی توانائیوں سے استفادہ کرتے ہوئے حرم امام رضا (ع) کے گنجینۂ معماری کی نگرانی ، تمام وقف شدہ املاک کی حفاظت ، اقتصادی شعبوں کی ترتیب و تنظیم اور ملکی و صوبائی عہدیداروں اور منتظمین کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ان تمام میدانوں کو مزید وسعت دیں گے۔
یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ مصطفی خاکسار قہرودی اس سے پہلے مختلف عہدوں منجملہ آستان قدس رضوی کے امدادی شعبے ، حج و زیارات سے متعلق ادارے ، امام خمینی امدادی کمیٹی اورصوبہ سیستان و بلوچستان میں سپاہ پاسداران کے کمانڈر کےعہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اس سے پہلے سید رضا فاطمی امین  آستان قدس رضوی کے نائب متولی تھے   



   
وزٹرز کی تعداد:130
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...