خبر
11/19/2018
’’پیغمبر رحمت‘‘ نامی شب شعر اردو زبان شاعروں کی موجودگی میں منعقد کی گئی

روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام میں؛  
’’پیغمبر رحمت‘‘ نامی شب شعر اردو زبان شاعروں کی موجودگی میں منعقد کی گئی

روضہ منورہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام میں ’’پیغمبر رحمت‘‘ نامی شب شعر اردو زبان شاعروں کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔
آستان نیوز کے اخباری نمائندے کی رپورٹ کے مطابق؛ آج بوقت عصر تاج پوشی امام عصر(عج) اورامامت کے آغاز کی مناسبت سے ’’ پیغمبر رحمت‘‘ نامی شب شعر کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندوستان،پاکستان اور افریقا میں مقیم اردو زبان زائرین نے شرکت فرمائی۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ نے اس تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: حضرت بقیۃ اللہ الاعظم(عج) کی امامت کی شروع ہونے اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ’’ پیغمبر رحمت‘‘ نامی شب شعر پاکستان، ہندوستان اور افریقا سے تعلق رکھنے والے شعرا کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔
حسین غلامپور نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا؛ شاعروں کے اشعار میں آئمہ معصومین علیہم السلام اور پیغمبر گرامی اسلام (ص) کی ذات اقدس سے محبت و عقیدت نمایاں ہے اور ان کے ہر مصرے بزرگان دین سے عشق ومحبت، خدا کی عبودت و بندگی اور اسلامی گرانقدر معارف کا پیغام دیتے ہیں۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: اس پر رونق محفل میں ۸۰ سے زیادہ شعر وادب سے محبت رکھنے والے افراد موجود تھے جن میں سے ۱۵ لوگوں کو شعر پڑھنے کا موقع ملا ؛ تقریب کے آخر میں انہیں گرانقدر تحائف سے نواز گیا۔ ۔  
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...