خبر
4/30/2019
آستان قدس رضوی کے تعاون سے بیت المقدس کے موضوع پر پہلی  بین الاقوامی گرافیک ورکشاپ  کا   اہتمام

 
آستان قدس رضوی کے تعاون سے بیت المقدس کے موضوع پر پہلی بین الاقوامی گرافیک ورکشاپ کا اہتمام

آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی کاوش  اور تعاو ن سے بیت المقدس کے موضوع پر  پہلی بین الاقوامی گرافیک   ورکشاپ  کا  اہتمام کیاجارہا ہے

آستان نیوز   کی  رپورٹ کےمطابق آستان قدس رضوی کے ادارہ  بین الاقوامی امور کے شعبہ تعلقات عامہ اور انفارمیشن   کے سربراہ     حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسین جمال زادہ  ے کہا کہ یہ ورکشاپ  جوانان امت واحدہ نامی  بین الاقوامی یونین  کی شراکت سے  پہلی مئی سے چار مئی   تک مشہد مقدس میں لگائی  جارہی ہے

جمال زادہ نے کہا کہ لبنان ، بحرین ، انڈونیشیا ، عراق ، شام ، فلسطین ، افغانستان اور پاکستان جیسے  دنیا کے مختلف ممالک   سے 28 اور ایران سے38  گرافیسٹ   اس ورکشاپ  میں شرکت کررہے ہيں

انہوں نے کہاکہ خطے اور دنیا میں رونماہونے والے حالیہ واقعات  اور پوری دنیا میں    امریکی جرائم اور مظالم    اور اسی طرح  عالمی یوم القدس کی تاریخ قریب آنے کے مد نظر    اس ورکشاپ  کا ا ہتمام کیا گیا ہے   اور ہماری کوشش رہے گی کہ اس ورکشاپ   کے  توسط سے   امریکہ  اور  اسرائیل کےناپاک منصوبے سینچری ڈیل کے خلاف عالمی برادری کے احتجاج اور غم وغصے کو دنیاوالوں تک  پہنچائيں   ۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے شعبہ تعلقات عامہ اور انفارمیشن کے سربراہ  نے کہا کہ اس ورکشاپ  میں گرافیک کے فن کے ماہر اساتذہ ،   ڈیزائن ہونے والے گرافیک کے فن پاروں  پر نظر رکھیں گے    تاکہ بیت المقدس کے موضوع  پر ہونے والی اس پہلی بین الاقوامی گرافیک ورکشاپ میں بہترین فن پارے تیار کئے جاسکیں   
واضح رہے کہ    اس ورکشاپ   کی اختتامی تقریب   چارمئي بروز سنیچر   کو حرم مطہر رضوی میں منعقد ہوگی ۔  
وزٹرز کی تعداد:121
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...