خبر
12/5/2018
رضوی ہسپتال میں دل کے ڈاکٹروں کی دوسری کانگریس میں ایرانی و یورپین 700 ماہر ڈاکٹروں کا اجتماع

 
رضوی ہسپتال میں دل کے ڈاکٹروں کی دوسری کانگریس میں ایرانی و یورپین 700 ماہر ڈاکٹروں کا اجتماع

رضوی ہسپتال میں دل کے ڈاکٹروں کی دوسری کانگریس میں ایرانی و یورپین 700 ماہر ڈاکٹروں کا اجتماع منعقد ہوا ۔
یہ کانگریس  کہ جس کا  دل کے وال اور دل کی پیدائشی بیماریوں سے متعلق آستان قدس رضوی کے محترم متولی کے حضور رضوی ہسپتال میں آغاز ہوا  اس میں 300 تقاریر جدید موضوعات   پربرگزار ہونی ہیں کہ جن میں 200 تقاریر غیرایرانی اساتذہ کے ذریعہ اور 100 تقاریر ایرانی ڈاکٹروں کے ذریعہ کہ جو 50 علیحدہ علیحدہ حصوں میں پیش کی جائیں گی۔
اس کانگریس میں کہ جو خصوصی طور پر تعلیمی اعتبارسے منعقد ہے  20 سے زیادہ آپریشنlive case و live inbox اس کانگریس کےدوران2018 Iran CTO Meeting وCASPIAN Meeting 2018  رضوی ہسپتال میں انجام پائیں گے۔
رضوی ہسپتال میں ایران و یورپ کے دل کے ڈاکٹروں کی دوسری علمی کانگریس کی میٹنگس میں کافی تعداد میں وہ مریض کہ جن کا معمولا کاٹٹریزم اور انیجیوگرافی کے ذریعہ علاج ہوتا رہا ہے  ان کے ایکسرے  کیے جائیں گے اور ان کے آپریشن ہوتے ہوئے اسکرین پر کانگریس میں تمام شرکت کرنے والوں کے لیے آنلائن طور پر دکھائے جائیں گے۔


جنین کے دل کی بیماریوں کے بارے میں دو روزہ ورکشاپ
CASPIAN Meeting 2018  بین الاقوامی کانگریس کے دوران  دو روز ہ عملی ورکشاپ جنین کے دل کی بیماریوں کے بارے میں منعقد ہوگا  کہ جن میں تین ماہر اساتذہ  انگلینڈ سے "پروفیسر گرلینڈشارلنڈ"، پولینڈ سے " پروفیسر جوانا دنگل" اور امریکہ سے " ڈاکٹر ابراہیمی " جنین کے دل کی بیماریوں کے بارے میں تدریس کریں گے۔
غریب لوگوں کو علاج میں اولویت دی جائے گی
حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی؛ آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے اس کانگریس میں دوا اور علاج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے معاشرے کے غریب طبقہ کو خصوصی طور پر مد نظر رکھا  اور ان کی خدمت کو آستان قدس رضوی کی اولویت  اور اقتصادی و اجتماعی سرگرمیوں میں شمار کیا   کہ جو اس اولویت کے پیش نظر بہت مختصر مدت میں آستان قدس رضوی کی جانب سے دواؤں کی پیداوار دوگنی کردی گئي ہے ۔
ماہر و اسپیسلسٹ ڈاکٹروں کا اجتماع
رضا سعیدی؛ رضوی ہسپتال کے جنرل ڈائریکٹر نے اس کانگریس میں تقریر کے دوران کہا: اس ہسپتال کی کوشش ہے کہ علمی ترقی کے مقدمات و ضروریا ت کو زیادہ سے زيادہ فراہم کرے اور میڈیکل سائنس کے اہل علم افراد کو ایک علمی ماحول میں جمع کرنے کے لیے قدم اٹھائے ۔


میڈیکل سائنس میں ارتقاء کی صلاحیت 
آستان قدس رضوی  کے علمی معاون ؛ محمد مہدی نژاد نوری نے اس کانگریس میں اس بیان کے ساتھ کہ مشہد مقدس کی علمی مرجعیت کو حاصل کرنا ڈاکٹروں اور میڈیکل اداروں  کے تعاون سے قابل امکان ہے ، کہا: ہمارا مقصد میڈیکل سائنس میں آگے بڑھنا اور اس میدان میں قابلیت و صلاحیت کی ارتقاء ہے ۔
انٹرنیشنل پیمانے پر علمی تبادلات
فریدون نوحی؛ انجمن قلب ایران کے سربراہ نے کہا: کانگریسز، میٹنگس اور کانفرنسز کا انعقاد کہ جو علمی ارتقاء اور مریضوں کی خدمت کا اچھاموقع ہوتا ہے ، بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور رضوی ہسپتال میں دل کی کانگریسز ایران کی انہی  کانگریسز میں سے ہیں  اور ان کا آئندہ سال بھی مسلسل منعقد ہونا بہت زیادہ کامیابی کا باعت قرار پائے گا۔ 

   
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...