خبر
9/30/2019
آستان قدس  رضوی   اور یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون پر تاکید

 
آستان قدس رضوی اور یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون پر تاکید

 آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا ہے  کہ  آستان قدس یونیورسٹیوں کے تعاون سے سائنٹیفک   موضوعات پر گول میز کانفرنس کے انعقاد  اورعقیدے  کے اظہار کی آزادی    کے موضوعات   کے لئے مخصو ص نشستیں قائم کرنے کے لئے تیار ہے

 آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام شیخ    احمد مروی نے   مشہد کی  فردوسی یونیورسٹی  کے بورڈ  آف ڈائریکٹرز کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی     حرم مطہر رضوی میں یونیورسٹیو ں کے اساتذہ اور دانشوروں کی شرکت سے  سائنٹیفک  موضوعات پر گول میز کانفرنس  کا انعقاد اور عقیدے کے اظہار کی آزادی  کے موضوعات  کے لئے مخصوص نشستوں کا  اہتمام  کرے   

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے محترم متولی   حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے مشہد مقدس کی فردوسی یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے  حرم مطہر رضوی کے ولایت ہال میں ملاقات کی ۔    اس ملاقات میں اپنے خطاب کے دوران انہوں  نے حضرت امام خمینی(رہ) اور  رہبرانقلاب  اسلامی ) کی  ہدایات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے  جن میں انہوں نے معاشرے کے اندر یونیورسٹی کی اہمیت اور اس کے اثرات  پر  تاکید فرمائی ہے ،  کہا کہ   مشہد مقدس میں حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے روضہ منورہ       اور اس شہر کی نسبت  عالم آل محمد سے  ہونے کی وجہ سے  مشہد  کو ہر پہلو سے نمونہ اور آئیڈیل ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں  علمی   مرکزیت پائی جانی چاہئے  اور اس چیز کا حصول فقط اور فقط محنت و کوشش،منصوبہ بندی  ،ریسرچ  اور  مختلف علمی موضوعات پر تحقیقات وغیرہ سے ہو سکتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آستان قدس رضوی مختلف علمی اداروں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ خاص طور پر مشہد مقدس کی فردوسی یونیورسٹی کے ساتھ ہر قسم کے تعاون   کے لئے تیار ہے ۔ حجت الاسلام شیخ احمد مروی کا کہنا تھا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ایسا کام انجام دیا جائے جو ہمیشہ کے لئے یاد گار اور باقی رہے     تو اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ کام علمی بنیادوں پر انجام پائے اور اگر کوئی بھی کام   علمی بنیادوں کےبغیر  انجام پائے گا  تو وہ دیرپا نہيں رہ پائے گا  ۔

انہوں نے حرم مطہر  رضوی کی حدود   میں  مکمل   حجاب اور پردہ  کی پابندی کو یقینی بنائے رکھنے   اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہم اس سلسلے میں پوری طرح شرعی امور کو   مدنظر رکھیں گے  اور  حرم  رضوی کی حدود میں مکمل حجاب اور پردے کو ہمیشہ کی طرح یقینی بنائے رکھنےکے لئے مختلف معاشرتی علوم  و نفسیاتی علوم کے ماہرین  کے نظریات سے بھی استفادہ کریں گے اور اس سلسلے میں ہم  نے ماہرین کی نظر بھی مانگی ہے تاکہ ضروری فیصلے کرسکیں    ۔

آستان قدس رضوی کے متولی کا کہنا تھا کہ ہم یونیورسٹیوں سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ  بنیادی علوم کے مختلف شعبوں میں علمی منصوبے پیش کرکے آستان قدس رضوی کو زائرین امام ہشتم علیہ السلام کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد کریں اور اس کام کے لئے مشہد مقدس کی فردوسی یونیورسٹی ملکی و غیرملکی یونیورسٹیوں کے طلباء کے مابین ایک رابطہ پل کا     کام انجام دے سکتی ہے
 
حجت الاسلام والمسلمین مروی نے  کہا ہے کہ آستان قدس کی پالیسی عہدوں  اور منصب    کو باقی رکھنا نہيں ہے ۔   ان کا کہنا تھا کہ آستان قدس رضوی  میں عہدوں  اور منصب    کی کوئي اہمیت نہیں ہے  اسی لئے ہم کوشش کررہے ہيں کہ مختلف  اداروں میں منصب اور عہدوں  سے وابستگی کو جتنا ہوسکے کم کردیں  اور اس  کے ساتھ دیگر شعبوں  منجملہ یونیورسٹیوں سے استفادہ کريں ۔
   
وزٹرز کی تعداد:50
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...