خبر
4/18/2019
آستان قدس رضوی کی کوشش    زائرین کی دینی معرفت میں اضافہ کرنا ہے ؛حجت الاسلام والمسلمین مروی

 
آستان قدس رضوی کی کوشش زائرین کی دینی معرفت میں اضافہ کرنا ہے ؛حجت الاسلام والمسلمین مروی

آستان قدس رضوی کے متولی  حجت الاسلام والمسلمین شیخ احمد مروی نے آستانہ مقدسہ کاظمین کے  متولی   سے ملاقات میں کہا کہ   ہم نہ فقط زائرین کو مادّی سہولیات اور وسائل  فراہم کرنے  کی کوشش اور اس میدان میں سرمایہ کاری  کر رہے ہیں بلکہ ان کی دینی معرفت میں اضافہ کے لئے بھی اہم اقدام انجام دے رہے ہیں۔

آستان نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق؛ آستانہ مقدسہ کاظمین کے متولی نے آستان قدس رضوی کے متولی سے حرم مطہر رضوی کے ولایت ہال میں ملاقات کی۔ اس ملاقات ميں آستا ن قدس رضوی کے متولی  حجت الاسلام والمسلمین مروی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ  آستان مقدس رضوی اور آستان مقدس  کاظمین کے مابین مختلف شعبوں بالخصوص  خصوصاً ثقافتی   و دینی معلومات کے میدان  میں  باہمی تعاون کو فروغ دیں گے اور ان میدانوں میں ہر طر ح کے تعاون کو اپنا فرض سمجھتے ہیں  ۔

انہوں نے کہا کہ   ہر سال  تین کروڑ سے زائد ایرانی و غیر ایرانی زائرین حرم رضوی میں زیارت سے مشرف ہوتے ہیں  ۔ آستان قدس رضوی کے متولی نے  کہا کہ  غیر ایرانی زائرین میں عراقی زائرین کی کثیر تعداد حرم امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے حاضر ہوتی ہے  اور   ان زائرین کے لئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے اسی مقصد کے تحت عراقی زائرین کے لئے حرم رضوی کا ایک صحن اور ایک  ہال مختص کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  البتہ حرم کے سارے صحن اور رواق و   ہال  سبھی زائرین کے لئے ہيں  

حجت الاسلام مروی نے  کہا  کہ یہ وہ کم سے کم سہولیات ہیں  جو ہم عراقی زائرین کو فراہم کرتے ہيں  اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں عراقی زائرین کے لئے بہترین وسائل  اور سہولیات فراہم کر سکیں گے ۔

 آستان قدس رضوی کے متولی  حجت الاسلام مروی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے آپ کو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین کا  خادم  سمجھتے ہیں اور ہر وہ     کام جس سے زائرین کو زیارت کرنے میں آسانی پیدا ہو اسے انجام دینا اپنا فریضہ اور ذمہ داری سمجھتے ہیں۔
 
   
وزٹرز کی تعداد:153
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...