خبر
2/28/2019
عصر حاضر میں مقدس مزارات کے فن تعمیر اور آرٹ سے متعلق دوسرا   اجلاس

 
عصر حاضر میں مقدس مزارات کے فن تعمیر اور آرٹ سے متعلق دوسرا اجلاس

 عتبات     اور مزارات مقدسہ کے فن تعمیر و ا ٓرٹ سے متعلق دوسرا اجلاس امام رضا علیہ السلام کے حرم  میں منقعدہوا  ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے  حرم امام رضا(ع)  کے حرم  کے توسیعی منصوبے کی    آرگنائزیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر   محمد کاظم ملازم الحسینی نے  کہا  کہ اس دو روزہ خصوصی اجلاس کا مقصد حرم مطہر رضوی کے   تعمیراتی ،  ترقیاتی  اور توسیعی  منصوبوں کا جائزہ لینا ہے اور ہماری کوشش یہ ہے کہ حرم کی ترقی و ڈویلپمنٹ میں دیگر تمام مقدس مقامات اور مزارات کے تجربوں سے بھی فائدہ اٹھایا جائے۔

انہوں  نے  کہا کہ امید کرتے ہیں کہ بعد کے مرحلے میں ہم  دیگر  مقدس مزارات میں تعمیراتی اور ڈویلپمنٹ کے تجربوں سے بہرہ مند ہوں گے اور ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں  مفید  تجاویز اور تنقیدوں سے استفادہ کریں گے   ۔

عصر حاضر کے فن معماری کے ماہر جناب عبد الحمید نقرہ کارنے بھی  اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ مقدس مزارات  کے توسیعی  منصوبوں میں  جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔

  ۲۷واضح رہے کہ  اور ۲۸ فروری کو آستان قدس رضوی کی اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن ہال  میں حرم امام علی (ع) ، حرم امام حسین(ع)،حرم حضرت عبد العظیم حسنی(ع)اورحرم حضرت احمد بن موسیٰ الکاظم(ع) کے ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کے معماروں اور سربراہوں   کی شرکت سے عصر حاضر میں مقدس مزارات کے فن تعمیر وآرٹ کے عنوان سے  دوسرا اجلاس منعقد ہوا  
                                         
وزٹرز کی تعداد:114
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...