خبر
2/19/2019
حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور  عالم اسلام کی  علمی اور تمدنی  تحریک کے زیرعنوان   کانفرنس

 
حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور عالم اسلام کی علمی اور تمدنی تحریک کے زیرعنوان کانفرنس

 ’’حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) اور عالم اسلام کی  علمی اور تمدنی  تحریک کے زیرعنوان    دور وزہ    بین الاقوامی کانفرنس   آستان قدس رضوی کی  اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کے کانفرنس ہال میں بدھ سے شروع   ہورہی ہے 
آستان نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق    بیس اور اکیس فروری     کو ’’حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) اور عالم اسلام کی  علمی اور تمدنی  تحریک کے زیرعنوان    دور وزہ    بین الاقوامی کانفرنس    صوبہ خراسان رضوی  سے   مجلس خبرگان    رہبری   کے رکن  آیت اللہ ڈاکٹر محمد ہادی عبد خدائی کی شرکت سے منعقد ہوگی    
یہ کانفرنس  بدھ   کی  صبح  آٹھ بجے  حرم مطہر میں   واقع آستان قدس رضوی کی  اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن  کے کانفرنس  ہال میں شروع  ہوگی ۔

   کانفرنس میں  ارسال کئے گئے منتخب  مقالوں کو خصوصی کمیشن میں پیش کیا جائے گا جبکہ  کانفرنس کی اختتامی تقریب   جمعرات   اکیس فروری کو  آستان قدس رضوی کی لائبریری کے قدس ہال میں منعقد کی جائے گی جس میں  بہترین مقالے پیش کرنے والوں کو  انعامات سے نواز جائے گا ۔

قابل ذکر ہے کہ  ’’حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) اور عالم اسلام کی  علمی اور تمدنی  تحریک کے زیرعنوان    دو
ر وزہ    بین الاقوامی کانفرنس جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ شعبہ مشہد مقدس، آستان قدس رضوی کی اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن ،علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی،آستان قدس رضوی کے شعبہ اسلامی تبلیغات و ارتباطات،امام رضا   بین الاقوامی ثقافتی ہنر وآرٹ فاؤنڈیشن ،صوبہ خراسان رضوی کے ادارہ  ثقافت  وارشاداسلامی،اسلامی ثقافت اور علوم کے ریسرچ سینٹر،علامہ طباطبائی یونیورسٹی،صوبہ خراسان رضوی کے اسلامی تبلیغات کے دفتر،صوبہ خراسان کے حوزہ علمیہ،جامعۃ المصطفیٰ المفتوحہ، انڈونیشیا   اسلامی کالج اور جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ  لبنان  کیمپس   جیسے اداروں کے تعاون سے منعقد ہورہی ہے  ۔  
وزٹرز کی تعداد:135
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...