خبر
12/23/2019
نئے اسلامی تمدن  کی اصل بنیاد    تعلیمی نظام میں رکھی جاتی ہے ، متولی آستان قدس رضوی

 
نئے اسلامی تمدن کی اصل بنیاد تعلیمی نظام میں رکھی جاتی ہے ، متولی آستان قدس رضوی

آستان قدس رضوی کے  متولی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ   نئے  اسلامی تمدن کی اصل  بنیاد  وزارت تعلیم   میں رکھی جاتی ہے  اور وہيں سے  اس کی اصل شکل سامنے آتی ہے   ملک کے اسکولوں میں تعلیمی  انصاف کی ضرورت پر تاکید کی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام  شیخ احمد مروی نے ایران کے وزیر تعلیم سے ملاقات میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ  وزارت تعلیم و تربیت کے کام  کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور اس کا کسی بھی وزارت خانے کے  کام سے موازانہ نہيں کیا  جاسکتا، کہا کہ   اہل بیت علیہم السلام کی اعلی  تعلیمات کی بنیاد پر ، ہم آستان قدس رضوی اور وزارت تعلیم   دونوں کو ایک ہی  سمت میں دیکھتے ہيں 

آستان قدس رضوی کے متولی نے معلم کی بھی اہمیت   کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جس  جدید اسلامی تمدن  پر رہبرانقلاب اسلامی نے تاکید کی ہے  اس کی   بنیاد  وزارت تعلیم میں  رکھی جانی چاہئے  

انہوں نے کہا کہ   وزارت  تعلیم   کو اپنے تقدس، مقام و منزلت ، اپنے اثرات  اور اہمیت سے آگاہ  رہنا چاہئے  اور معلم  و استاد  کا مقام و مرتبہ بہت  بلند ہے اور قوموں کی تقدیر پر  ان   کا گہرا    اثر ہوتا ہے  

آستان قدس رضوی کے  متولی نے  کہا کہ  تعلیمی  نظام میں دینی  تعلیمات کو مضبوط کیا جائے اور دانشور طبقے کو اس میدان میں فعال ہونا چاہئے   ۔

حجت الاسلام  شیخ مروی نے کہا کہ  یونیورسٹیاں اور دینی مدارس  اسی تعلیمی  نظام سے چلتے ہیں لہذا  اگر تعلیمی  نظام موثر کردار ادا   نہ کرسکے  تو پھر یونیورسٹیوں اور دینی مدارس سے مطلوب نتائج اخذنہیں کیے جاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر اسکولوں سے ہی بچوں کی  صحیح ذہنی تربیت نہيں ہوگي تو  پھر آگے چل کر ان میں تبدیلی لانا اور اصلاح کرنا مشکل ہوگا  اور شاید کبھی بھی ناممکن ہوجاتا ہے  کیونکہ نوجوانی کی عمر میں اسکولی بچوں کی جو ذہنی تربیت ہوجاتی ہے وہ ہمیشہ کے لئے نقش ہوجاتی ہے     
آستان قدس رضوی کے متولی شیخ مروی نے وزارت تعلیم کے ساتھ آستان قدس رضوی کے مکمل تعاون کی آمادگی  کا    اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی اپنا  فرض سمجھتا ہے  کہ اپنے وسائل و  ذرائع کے مطابق دینی اور قرآنی علوم کے شعبوں میں وزارت تعلیم کی مدد کرے  ۔

انہوں نے کہا کہ  آستان قدس رضوی  کے پاس  امام رضا  اسکولوں اور مہد الرضا پرائمری اسکولوں کی بدولت دینی تعلیم و تربیت کے میدان میں  کافی تجربہ ہے   اور اسی  لئے وہ وزارت تعلیم    کے ساتھ مختلف میدانوں میں تعاون کرنے کے لیے آمادہ ہے۔
   
وزٹرز کی تعداد:41
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...