خبر
11/25/2019
حرم مطہررضوی کا  8 جدید طبی مراکز کی تعمیر کا پروگرام

 
حرم مطہررضوی کا 8 جدید طبی مراکز کی تعمیر کا پروگرام

آستان نیوز، آستان قدس رضوی کے سلامت فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر؛ محمود شبستری نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے منسوب کتاب طب الرضا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی میں بیماریوں سے بچاؤ، صفائی ستھرائي اور صحت کی بہتری کی جانب بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا: حرم امام علی رضا (ع) کی انتظامیہ ، زائرین اور سیاحوں کی صحت اورسلامتی پر خصوصی نگاہ رکھتی ہے ۔

انہوں نے اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ دارالشفائے امام رضا (ع) پانچ سو سالہ قدیمی مرکز ہے یہ بھی کہا  کہ آستان قدس رضوی کے تحت دیگر طبی مراکز بھی وقف کی شکل میں مختلف زمانوں میں وجود میں آتے رہے ہیں۔ ان میں مشہد کے امام رضا (ع) ہسپتال، منتصریہ ہسپتال، رضوی ہسپتال اورایران کے دوسرے شہروں جیسے چناران اور رفسنجان کے اسپتالوں کا نام لیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے حرم مطہررضوی کے صحن ہدایت میں 8 بستروں کا ایمرجنسی سنٹر اور CPR جیسے خصوصی طبی اقدامات کا  ذکر کیا جو حرم مطہر رضوی میں توسیع اور زائرین کی کثرت کی بناء پر ضروری تھا۔ انھوں نے یہ بھی کہا: اس مرکز کے افتتاح کے بعد سے، حرم کی حدود میں معمولی بیماریوں میں مبتلا  ایمرجنسی والے مریضوں کا چند منٹ کے اندر اندر مفت علاج و معالجہ ہو جاتا ہے ۔

شبستری نے کہا: آستان قدس رضوی کے محترم متولی کی ہدایت کے مطابق 8 عدد دارالشفاء کے مراکز تعمیر کئے جارہے ہیں، جن میں سے 4 مراکز شہر تربت جام، قائن، اور مشہد میں ہوں گے ۔ مزید چار اور دار الشفاء دوسرے مرحلے میں تعمیر کئے جائیں گے۔

شبستری نے غیرملکی زائرین کے لیے طبی خدمات کے سلسلے میں کہا: ابتدائی مرحلے میں "رضوی سیاحتی طبی معالجے" RHN کی سہولیات بہم پہنچائی جا چکی ہیں اور اس "جامع سلامت" نٹ ورک کے تحت غیرملکی زائرین کے لئے ہر طرح کی طبی سہولتیں اعلی ترین سطح پر مہیا ہو چکی ہیں۔

آستان قدس رضوی کے سلامت فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے کہا: "خدمت گزاران سلامت رضوی" کے پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ حرم  رضوی کے زائرین کو مفت طبی سہولتیں مہیا ہوں۔ فی الوقت یہاں یہ سہولتیں، ہمارے تمام ڈاکٹروں اور نرسوں کے مکمل تعاون سے انجام پا رہی ہیں۔


   
وزٹرز کی تعداد:52
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...