خبر
4/21/2019
رہبرانقلاب اسلامی کے نقطہ نگاہ سے؛    امریکی انسانی حقوق؛  پر  تہران اور قم میں بین الاقوامی کانفرنس

 
رہبرانقلاب اسلامی کے نقطہ نگاہ سے؛ امریکی انسانی حقوق؛ پر تہران اور قم میں بین الاقوامی کانفرنس

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوانوں کی انسانی حقوق کی تنظیم کے جنرل سیکرٹری نے  کہا  ہے کہ      امریکی  انسانی حقوق   رہبرانقلاب اسلامی کے نقطہ نگاہ  میں "کے زیرعنوان  بین الاقوامی کانفرنس   تہران اور قم میں منعقد کی جارہی ہے جس میں امریکی تسلط کے زوال او رتباہی کا جائزہ لیا جائے گا  
آستان نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوانوں کی انسانی حقوق کی تنظیم کے جنرل سیکریٹری  امین انصاری نے بتایا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد رواں سال   یکم اور دو جولائی کو کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی انسانی حقوق کی اصطلاح رہبر  انقلاب اسلامی کی جانب سے پور ی درایت کے ساتھ   ایجاد  ہوئی ہے اور اسی اصطلاح کے تحت ۲۷ جون سے ۳ جولائی تک کے ایام  کو    امریکی انسانی حقوق کے  ہفتہ کا  نام دیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوانوں کی انسانی حقوق کی تنظیم کے جنرل سیکرٹری نے  کہا   کہ موجودہ صورتحال میں امریکی انسانی حقوق اور امریکا کے ذریعے انسانی حقوق کی پامالی  کے معاملے کو اٹھانا جس پر رہبرانقلاب اسلامی نے بھی تاکید فرمائی ہے  خاص اہمیت رکھتا ہے  اور یہ موضوع انقلابی دھڑوں کے ایجنڈے میں شامل ہونا چاہئے       ۔

انہوں نے کہا  کہ اس بین الاقوامی کانفرنس کو منعقد کرنے میں آستان قدس رضوی کے علاوہ چالیس دیگر اہم ادارےاور تنظیمیں  تعاون کررہی ہیں    جن میں   حوزہ علمیہ کے سیاسی دفاتر، عدلیہ کا شعبہ انسانی حقوق، عالمی اسمبلی برائے تقریب مذاہب اسلامی ، ادارہ  ثقافت و ارتباطات اسلامی ، قومی دفاع کی عالی یونیورسٹی، صوبہ خراسان اور اصفہان کے حوزہ ھای علمیہ کے مراکزاور ایران کے  خواہران کے حوزہ علمیہ شامل ہیں  جبکہ  فلسطین، شام، لبنان، عراق، یمن اور اٹلی سے مختلف تنظیمیں اس کانفرنس میں شریک ہوں گی۔ 

کانفرنس کے پروگراموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امین انصاری  نے بتایا کہ   ایران میں مقیم  ایران اور دیگر ملکوں کے   علماء اور دانشور حضرات کے علاوہ دوسرے ممالک کی بھی ممتاز شخصیات  کے پیغامات او ر تاثرات وصول کئے  جائيں گے ۔  اس کے علاوہ  مختلف موضوعات میں خصوصی کمیشنز کا انعقاد، امریکی انسانی حقوق کے حوالے سے نمائش  کا انعقاد، تصاویر، شارٹ موویز،ڈاکیومنٹری ، امریکی انسانی حقوق  سے متأثرین کو دعوت،     داعش کو وجود میں لانے،  عالمی امن و سلامتی کو درہم برہم کرنے اور مسلمانوں کے حقوق کو پامال کرنے  کی  بنا پر امریکا کے خلاف شکایتیں درج  کرانا   اور  امریکی جرائم کا جائزہ لینے کے لئے  ایران کے جوانوں کی انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو لکھے جانے والے خط کی  رونمائی اس کانفرنس کے پروگراموں میں شامل ہے ۔ واضح رہے کہ ایرن کے جوانوں کے  خط میں  جن امریکی جرائم کا ذکر کیا گيا ہے وہ ایسے جرائم ہيں جن کی جانب رہبرانقلاب اسلامی  بارہا نشاندہی کرتے رہے ہيں  ۔ 

انہوں نے بتایا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس کے سیکریٹریٹ آفس کو ۲۴ مئی تک مقالات بھیجیں جا سکتے ہیں ۔ دلچسپی رکھنے والے افراد مزید معلومات کے لئے تنظیم کی ویب سائٹ www.youth-humanrights.com پر مراجعہ فرما سکتے ہیں، اس کے علاوہ مجازی سیکریٹریٹ آفس سے رابطہ کے لئے info@youth-humanrughts.com ایمیل کے ذریعہ رابطہ فرما سکتے ہیں۔ 
   
وزٹرز کی تعداد:34
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...