خبر
1/3/2020
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر رہبرانقلاب اسلامی کے نام آستان قدس رضوی کا تعزیتی پیغام

 
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر رہبرانقلاب اسلامی کے نام آستان قدس رضوی کا تعزیتی پیغام


خادم امام رضا (ع) جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر آستان قدس رضوی کے متولی نے رہبرانقلاب اسلامی کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیاہے 

آستان نیوز کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی کے نام آستان قدس رضوی کے متولی کےتعزیتی پیغام کا متن کچھ اس طرح ہے 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی امام خامنہ ای مد ظلہ العالی 
سلام و تحیات 
عالم اسلام کے شہرہ آفاق و شجاع کمانڈر اور امام رضا علیہ السلام کے خادم، جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر جو  راہ خدا میں جہاد و استقامت کی حقیقی مثال تھے اور اسی طرح عراق کی عوامی رضاکارفورس کے دلیر کمانڈر ابومہدی المہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں کی شہادت پر حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ کے محضر مقدس ، جنابعالی کی خدمت میں اور حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کے جوار میں راہ استقامت کے سبھی جیالوں کو تعزیت و تبریک پیش کرتاہوں ۔اس بے نظیر مجاہد کا اخلاص اور شجاعت، صدر اسلام کے مجاہدوں اور عظیم ہستیوں منجملہ مالک اشتر کی فداکاری، دلیری اور جانبازی کی یاد دلاتی ہے ۔ راہ جہاد و استقامت کا یہ عظیم مرد مجاہد شب جمعہ میں اپنے آقا و مولا حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی شب میں درجہ شہادت پر فائز ہوا اور اپنے ساتھی شہدا کے جوار میں جا پہنچا 

عظیم شخصیت سلیمانی کی شہادت نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری انسانیت کے لئے  ایک بڑا خسارہ ہے ۔ آج انسانیت ؛ اپنی سلامتی اور تکفیری دہشت گردی کے چنگل سے رہائي کو سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی فداکاریوں کا مرہون منت سمجھتی ہے ۔ رہبرانقلاب اسلامی کی قیادت میں استقامتی محاذ پر عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار اور ان کے ساتھیوں کی مجاہدت اور جہاد نے اسلامی ملکوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے  اور نیا مشرق وسطی وجود میں لانے کے تعلق سے حالیہ برسوں کے دوران امریکا اور صیہونی حکومت کے ناپاک اور منحوس عزائم کو خاک میں ملادیا ۔ اسلامی ممالک محفوظ رہ گئے اور امریکا و اسرائیل کی پیدا کردہ دہشت گردی کا منحوس سایہ اسلامی ملکوں سے دور ہوگیا ۔ امریکی درندوں نے شب جمعہ میں داعش کی حمایت میں اور  بچوں کے قاتل صیہونی بدمعاشوں کو خوش کرنے کے لئے یہ وحشیانہ جرم کیا لیکن ان درندوں سے سخت انتقام لینے کے بارے میں آپ کی بشارت مومنین اور راہ خدا کے سبھی مجاہدین کے قلوب کے لئے باعث اطمینان و شفا ہوگی اور اللہ کی مرضی  اور آپ کی مدابرانہ رہنمائی کی بدولت استقامت کا شجرہ طیبہ ان عظیم مجاہدوں کے خون سے پہلے سے بھی زیادہ ثمربخش ہوگا اور سامراجی طاقتوں کی نابودی کو مہمیز ملے گی 
احمد مروی  
متولی آستان قدس رضوی 
تین جنوری 2020 

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی اندوہناک  خبر نشر ہونے کے بعد پورا حرم مطہر رضوی اس اعلی مرتبت شہید کے غم میں سیاہ پوش ہوگیا اور آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم پر امام علی رضا علیہ السلام کے گنبد کے سبز پرچم کی جگہ سیاہ پرچم نصب کردیا گیا۔
 جنرل شہید قاسم سلیمانی کو گذشتہ برس گیارہ ذی القعدہ کو امام رضاعلیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر آستان قدس کے متولی  کے حکم پر حرم مطہر رضوی کا اعزازی خادم بنایاگیا تھا  
وزٹرز کی تعداد:37
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...