خبر
12/6/2018
خطے میں مشہد مقدس کا صحت و سلامتی کے مرکز میں تبدیل ہونا ممکن ہے

حجت الاسلام رئییسی نے ایران و یورپین ہارٹ ڈاکٹرز کی دوسری بین الاقوامی کانگریس کے افتتاحیہ کے دوران کہا؛  
خطے میں مشہد مقدس کا صحت و سلامتی کے مرکز میں تبدیل ہونا ممکن ہے

آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے بتایاکہ مشہد مقدس کا خطے کے صحت و سلامتی مرکز میں تبدیل کرنا ممکن ہے
آستان نیوز کے اخباری نمائندے کی رپورٹ کے مطابق؛ آج بوقت صبح آستان قدس رضوی کی میزبانی میں ایران و یورپین ہارٹ ڈاکٹر کی کانگریس رضوی ہسپتال میں شروع ہوئی، جس میں حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے بنیادی علوم کے حاصل کرنے کو ضروری جانتے ہوئے کہا: سماج میں قلبی امراض کی زیادتی کی وجہ سے ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو چاہئے کہ وہ کوشش کریں تاکہ اس میں کمی آئے ،میری طرف سے مشورہ ہے کہ اس کانگریس میں علمی تجربیات کے تبادلہ کے علاوہ قلبی امراض میں کمی کے لئے مناسبت طریقے بھی بیان کئے جائیں۔
انہوں نے اس بات پر تاکید فرمائی کہ رضوی ہسپتال مشہور و ماہر ہارٹ ڈاکٹرز اور علمی شخصیات سے مجہّز ہے، انہوں نے بتایا: جیسے کہ ہم مشہد الرضا(ع) کو علمی مرجعیت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں ، میڈیکل کے میدان میں بھی تمام یونیورسٹیوں اورماہرین کے تعاون سے یہ شہر خطے میں صحت وسلامتی کے مرکز کے طور پر متعارف کروایا جائے۔  
حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے بتایا: یہ کام ممکن ہے کہ مشہد مقدس خطے میں صحت و سلامتی کے مرکز میں تبدیل ہو تاکہ جدید ترین علمی نتائج سے بہرہ مند بھی ہو،عالمی تجربات بھی رکھتا ہو اور زائرین و مجاورین کو خدمات بھی فراہم کی جائیں۔
انہوں نے بتایا: پختہ ارادے رکھتے ہیں تاکہ علمی اضافے کے ذریعے علمی مرجعیت و مرکزیت حاصل کریں اور بنیادی علوم میں توسیع کے ساتھ ساتھ مشہد میں ہیلتھ سینٹرپر بھی توجہ دی جائے۔
کہا گیا ہے ؛ ایران و یورپین ہارٹ ڈاکٹرز کی دوسری بین الاقوامی کانگریس آج بوقت صبح ایران اور دنیا کے بیس ممالک سے تعلق رکھنے والے ۵۰۰ اسپیشلسٹ ہارٹ ڈاکٹرز اور سرجنز کی موجودگی میں رضوی ہسپتال کے اندر منعقد کی گئی۔  
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...