خبر
5/30/2019
تیسری شب قدر میں غیرایرانی زائرین کی حرم مطہر رضوی میں شب زندہ  داری

 
تیسری شب قدر میں غیرایرانی زائرین کی حرم مطہر رضوی میں شب زندہ داری

تیسری شب قدر  3ہزار سے زیادہ  غیرایرانی زائرین نے حرم مطہر رضوی میں  دعاو مناجات اور اعمال شب قدر میں بسرکی 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کےسربراہ  نے  کہا کہ حرم مطہررضوی میں تینوں شب قدر میں  اعمال شب قدر   ، تلاوت قرآن کریم، حلقہ معرفت  کے جلسے  ، دروس نہج البلاغہ، علمی مقابلے جیسے مختلف اور متنوع  پروگراموں  کا اہتمام کیا گیا  جن میں کوشش کی گئي کہ ہزاروں غیرایرانی زائرین اس مہینے کی برکتوں سے  زیادہ سے زیادہ مستفیض ہوسکیں 

آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کےسربراہ    سید محمد جواد ہاشمی نژاد نے مزید کہا: تیئیسوں ماہ رمضان المبارک کی شب میں صوبہ خوزستان سے مجلس خبرگان کے رکن  آیت اللہ عباس کعبی نسب   نے دار المرحمہ ہال  میں  عرب زبان زائرین کے خصوصی پروگرام میں تقریر کی اور حجۃ الاسلام والمسلمین سید سجاد مہدی رضوی نے اردوزبا ن زائرین  کے اجتماع میں امام رضا علیہ السلام کی تعلمیات کی روشنی میں  ماہ رمضان المبارک کی اہمیت   نیز قرآن کریم کے نقطہ نگاہ سے   ایمان کو تقویت پہنچانے اور ساتھ ہی ایمان کو کمزور کرنے والے محرکات  کو بیان کیا   

سید محمد جواد ہاشمی نژاد نے کہا کہ  دعائے جوشن کبیر کی قرائت  ٹھیک رات   11 بجے شروع ہوئی اور اس کے بعد   سوز و سلام پڑھے گئے یہ پروگرام  رات ایک بجے تک جاری رہا۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیرایرانی کے سربراہ نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شب قدر  میں   مخصوص  زیارت ، دعائے جوش کبیر، نوحہ خوانی و سینہ زنی اور اعمال شب قدر اس   معنوی  شب کے پروگراموں میں شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ  حلقہ معرفت کے جلسوں  کا انعقاد، قرائت و تفسیرقرآن کریم  کے کلاس ، علمی مقابلے، آداب زیارت کی کلاسیں  اور تربیتی ورکشاپ   رمضان المبارک کے ان   ایام  اور راتوں کے خصوصی پروگرام تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان پرفیض شبوں میں 700 سے زیادہ زائرین برصغیر ہندوپاک سے 200 سے زیادہ افراد ترکی و آذربائیجان سے اور 2ہزار سے زیادہ  زائرین عرب ممالک  سے ان پروگراموں میں شرکت کررہے تھے ۔
   
وزٹرز کی تعداد:131
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...