خبر
1/11/2019
صبر کے نمونے کے عنوان سے حرم مطہر رضوی میں بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی

دنیائے شہدائے اسلام کے اہل خانہ کے حضور  
صبر کے نمونے کے عنوان سے حرم مطہر رضوی میں بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی

آستان قدس رضوی کے امور خواتین و اہل خانہ سینٹر کی سربراہ نے دنیائے شہدائے اسلام کے اہل خانہ کے حضور"صبر کے نمونے" کے عنوان سے حرم مطہر رضوی میں بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہونے کی خبر دی۔
فاطمہ دژبرد نے آستان نیوز کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: آستان قدس رضوی کے امور خواتین و اہل خانہ سینٹر میں شہداء کے اہل خانہ کے معاونین خادمین بنانے کے ادارے کی جانب سے  حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر "صبر کے نمونے" کے عنوان سے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہونے والی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: یہ کانفرنس شہدائے اسلام کے اہل خانہ کے حضور خصوصا شہداء مدافع حرم، ایثار گرو فداکاروں  اور دنیائے اسلام کے شہداء کے سلسلے میں خدمت گذار خواتین کی موجودگی میں حرم مطہررضوی میں منعقد ہونے والی ہے۔
انہوں نے "صبرکے نمونے" کے عنوان سے کانفرنس میں خطیب کے طور پر حجۃ الاسلام والمسلمین راشد یزدی کا نام پیش کیا اور کہا: اس کانفرنس میں دنیائے اسلام کے شہداء کے اہل خانہ جیسے پاکستان، ہندوستان، افغانستان ، عراق، شام، لبنان اور افریقہ سے شرکت کریں گی۔
آستان قدس رضوی کے امور خواتین و اہل خانہ سینٹر کے سربراہ نے بیان کیا: "صبرکے نمونے" کے عنوان سے کانفرنس بروز سنیچر 5 جمادی الاولی کو صبح 9 سے 11 بجے تک حرم مطہر رضوی کے  حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ہال میں منعقد ہوگی۔  
وزٹرز کی تعداد:96
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...