خبر
10/9/2017
حرم امام رضا(ع) میں اردو بولنے والے زائرین کی عزاداری

محرم الحرام کے دوسرے عشرے کے دوران؛  
حرم امام رضا(ع) میں اردو بولنے والے زائرین کی عزاداری

آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیر ایرانی  کے مدیر نے حرم مطہر رضوی میں محرم الحرام کے دوسرے عشرے کے دوران اردو بولنے والے زائرین کی پرجوش عزاداری کی خبر دی۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ سید محمد جواد ھاشمی نژاد نے اس خبر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا: محرم الحرام کے دوسرے عشرے کے دوران ۵۰۰ سے زیادہ اردو بولنے والے زائرین اور اہلبیت علیہم السلام کے محبّوں نے حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی عزاداری کے سالانہ مراسم میں شرکت کرنے کے بعد واپسی کے سفر میں مشھد مقدس تشریف لائے اور حضرت رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے۔
انہوں نے ان زائرین کے استقبال اور انہیں ثقافتی خدمات فراہم کرنے کو اس ادارہ کی ذمہ داری جانتے ہوئے کہا: یہ قافلہ جو کہ پاکستان، ہندوستان اور انگلینڈ سے حرم مطہر رضوی تشریف لایا تھا، عزاداری اور ماتم داری کے مراسم انجام دینے کے بعد اس ادارہ کے ایک دینی راہنما سید ریاض حیدر نقوی نے ان زائرین سے خطاب فرمایا۔
ان کا مزید یہ کہنا تھا: زیارت کی قرائت، بیان احکام، ثقافتی مقابلوں کا انعقاد اور تحائف اور ثقافتی مصنوعات کی تقسیمی من جملہ اس ادارہ کی خدمات ہیں جو ان زائرین کو ان دنوں میں فراہم کی جا رہی ہیں۔
آستان قدس رضوی کے غیر ایرانی زائرین کے مدیر نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: اس زیارتی کاروان نے رواق کوثر میں حاضر ہو کر نماز جماعت پڑھی اور اس کے بعد دوسرے ثقافتی،تبلیغی پروگراموں سے بہرہ مند ہوئے اور اسی طرح کلاس حرم شناسی اور سیرت رضوی میں جو ان کے لئے برگزار کی گئی تھی شرکت فرمائی۔
   
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...