خبر
10/8/2017
عراق کی یونیورسٹی کی ھیئت علمی کے اراکین کا حرم مطہر رضوی میں شرفیاب ہونا

 
عراق کی یونیورسٹی کی ھیئت علمی کے اراکین کا حرم مطہر رضوی میں شرفیاب ہونا

نجف اور کوفہ کی یونیورسٹی کی ھیئت علمی کے اراکین اور کچھ اساتذہ امام رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور حرم مطہر رضوی کے ثقافتی پروگرامز سے بہرہ مند ہوئے۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ شہرکوفہ کی ادبی یونیورسٹی کی ھیئت علمی کے رکن احمد ناجی نے اس مقدس بارگاہ پر بلانے کا زمینہ فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: امید کرتے ہیں کہ یہاں تشریف آوری سے ایران اور عراق کی یونیورسٹیوں کے درمیان علمی اور ثقافتی روابط میں اضافہ ہواور اسی سلسلے میں اچھے اقدامات کئے جا سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آستان قدس رضوی میں معتبر یونیورسٹیاں پائی جاتی ہیں اور یہی چیز علم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ ھمکاری کا باعث بنے گی اور عراقی ان روابط میں توسیع پر خیر مقدم کہیں گے۔
نجف کے ایک ڈاکٹر امجد لفتہ نے آستان قدس رضوی کی پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حرم مطہر رضوی بہت زیادہ وسیع ہو گیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ حرم میں اس طرح سے برنامہ ریزی اور شیڈول بنایا جائے جس سے تمام افراد فائدہ اٹھا سکیں۔
انہوں نے مزید یہ کہا:امام رضا علیہ السلام ہمیشہ سے جوانوں کو دینی تعلیمات کی تبلیغ پر تاکید فرماتے تھے، اس لئے اب ہماری ذمہ داری ہے کہ امام علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے اپنے علوم کو دوسروں کی دسترس میں قرار دیں۔
عربی ادب کے استاد عھود حسین جبر کا کہنا تھا: اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ امام رضا علیہ السلام بہت زیادہ اچھائیوں اور برکتوں کا منشا ہیں اور اس امام ھمام (ع) کے معرفتی اور تربیتی معارف کا پرچار دین کے ناب اور زلال معارف کو دوسروں تک پہنچانے کی بہت اچھی فرصت ہے۔
کہا گیا ہے؛ عراق کے شہر کوفہ و نجف کی یونیورسٹوں سے آنے والا یہ گروپ جو کہ ۲۵ افراد پر مشتمل تھا رواق دارالرحمہ ہال میں حاضر ہوا اور غیر ایرانی زائرین کی مدیریت کی طرف سے برگزار کئے گئے پروگرام سے بہرہ مند ہوئے ۔ 
   
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...