خبر
8/12/2017
رضوی ڈیری کمپنی کی مصنوعات کو ایکسپورٹ کرنے میں دو گنا اضافہ

رواں سال کے آخر تک؛  
رضوی ڈیری کمپنی کی مصنوعات کو ایکسپورٹ کرنے میں دو گنا اضافہ

رضوی ڈیری کمپنی کے سی ای او نے بتایا: کمپنی کے اسٹراٹجیک شیڈول کی بنیاد پر اس سال کے آخر تک اس کی مصنوعات کو ایکسپورٹ کرنے میں دو گنا اضافہ ہوجائے گا۔
سید مھدی طالبیان نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ ھدف عراق میں موجودگی اور وہاں کی مارکیٹنگ پر نظارت، ریسرچ، بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کو متعادل کرنے،گاہکوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مصنوعات کی پیداوار اور اسی طرح تبلیغات اور ایڈورٹائیز منٹ کے ذریعے پورا ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ مارکیٹنگ میں رضوی ڈیری کمپنی کی تمام مصنوعات دو میدانوں میں تمام مصنوعات کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہیں، انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: پہلے نمبر پر بازار میں موجود تمام ایرانی برانڈڈ مصنوعات کے ساتھ رقابت اور مقابلہ اور یہ رقابت اور مقابلہ بعض مشکلات میں مشترک ہونے کی وجہ سے جیسے ایکسپورٹ کرنے میں کسٹم کے مسائل، سیاسی مسائل اور اسی طرح معیشتی مسائل کی وجہ سے اس میدان میں مناسب اقدامات سے یہ کمپنی کامیاب ہو سکتی ہے۔
طالبیان نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: اس رقابت اور مقابلے میں سب اہم چیز ان مصنوعات کی کیفیت اور پیکنگ اور اسی طرح اس کی قیمت اور مناسب تبلیغات ہیں اور ان تمام چیزوں میں مناسب اورھدفمند برنامہ ریزی کی ضرورت ہے۔
دوسرے نمبر پر اس کمپنی کی مصنوعات کی غیرملکی مصنوعات کے ساتھ رقابت اور مقابلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: عراق میں موجود دوسری غیر ملکی کمپنیاں ترکی، امارات اور سعودیہ کی ہیں جو کہ بہترین ٹیکنولوجی رکھنے کی وجہ سے ان کے ساتھ رقابت اور مقابلہ بہت سخت ہے۔
طالبیان کا مزید کہنا تھا: ان تمام مسائل کے علاوہ خود کمپنی کے اندر پائی جانے والی بعض مشکلات جیسے بعض مصنوعات کو بنانے کی قدرت کا نہ رکھنا جس کی وجہ مشینریوں اور ابزار کا محدود ہونا جیسے جراثیم سے پاک مصنوعات کو ۱۲۵ cc میں پیکنگ جو کہ بہت زیادہ وقت لیتی ہے پیکنگ کی ڈیزائنگ میں تبدیلی اور ایکسپورٹ کی جانے والی مصنوعات کی مناسب پیکنگ نہ ہونے کی طرف اشارہ کیا۔
رضوی ڈیری کمپنی کے سی ای او نے مزید بتاتے ہوئے کہا: کرنسی کے اتار چڑھاؤ اور ٹارگٹ مارکیٹ میں پائی جانے والی سیاسی اور معیشتی مشکلات اور رقبا کا اپنی مصنوعات کو جو کہ مختلف کیفیت کے ساتھ ہوتی ہیں مارکیٹ میں لانا اور مختلف مصنوعات کا مختلف قیمتوں میں پایا جانا بھی ایکسپورٹ مارکیٹ کی مشکلات میں سے ہے۔
   
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...