خبر
7/14/2017
زیر سایہ خورشید بین الاقوامی جشنوں کے دسویں دور کا آغاز

آستان قدس رضوی کے جوانوں کے نیٹ ورک کی جانب سے؛  
زیر سایہ خورشید بین الاقوامی جشنوں کے دسویں دور کا آغاز

آستان قدس رضوی کے جوانوں کے نیٹ ورک کے سربراہ نے" زیر سایہ خورشید "بین الاقوامی جشنوں کے دسویں دور کے آغاز کی خبر دی۔
آستان نیوز کی مطابق مجتبی مختاری نے "زیر سایہ خورشید "بین الاقوامی جشنوں کے دسویں دور کے افتتاحی پروگرام میں کہ جو بروز جمعرات منعقد تھا  کہا: یہ افتتاحی پروگرام کہ جس میں پورے ملک کے جوانوں کے نیٹ ورک ، خادم ، مبلغین اور تمام رضاکارافراد شامل تھے منعقدہوا۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ امسال تقریبا 500 ملکی شہر و دیہات اور اسی طرح 34 دوسرے ممالک "زیر سایہ خورشید " قافلے کے میزبان رہیں گے،کہا: اس قافلہ میں شرکت کرنے والے تمام  افراد ثقافتی  مبلغ و حوزہ و یونیورسٹیوں کے اساتذہ ،قاری ، نوحہ خوان اور خطیب حضرات ہوں گے۔
آستان قدس رضوی کے جوانوں کے نیٹ ورک کے سربراہ نے اس افتتاحی پروگرام کے سلسلے میں کہا: آستان قدس رضوی کے ثقافتی ادارے کی جانب سے قافلہ سالاروں اور ادارے کے مدیروں کے لیے دو روزہ پروگرام، اسی طرح دارالقرآن الکریم ، قدس ثقافتی سینٹر، ہنری تخلیقات سینٹر، آستان قدس رضوی پبلیشرز وغیرہ "زیرسایہ خورشید" جشنوں کے منعقد ہونے میں ہم فکری کے جلسات میں شریک ہیں۔
مختاری نے"زیرسایہ خورشید" کے جشنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ  پہلی ذی قعدہ سے 11 ذی قعدہ تک عشرہ کرامت کے نام سے منعقد ہیں کہا:امسال "زیرسایہ خورشید" قافلے 26ثقافتی عنوان کے تحت ،6 ہزار سرگرمیوں کے ساتھ ملک و بیرون ملک کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا:"زیرسایہ خورشید " قافلے افغانستان، پاکستان، بنگلادیش، انڈونیشیا، تھائیلنڈ، کینیا، تنزانیہ، ساحل عاج،یورپ، ترکی، روس، عراق اور لبنان وغیرہ جائیں گے کہ جن میں ملک مشہور مبلغین و خطباء شامل ہیں۔
مختاری نے اس بیان کے ساتھ کہ سیرت  و رو ش زندگی رضوی کی تبلیغ اور اہل بیت طاہرین علیہم السلام کی محبت کی ترویج  اس قافلے کے اصلی عناوین میں شامل ہیں، کہا: تمام بیرون ممالک جانے والے قافلوں میں بین الاقوامی  قاری   خادم تشریف لے جارہے ہیں، تاکہ یہ قافلے قرآن اور اتحاد بین المسلمین محور رہے ۔
انہوں نے اس سال قافلوں میں مرکزی نقطہ ؛بین الاقوامی ثقافتی سرگرم افراد کی ہمراہی ہے کہا: یہ سرگرم افراد فوٹوگرافر، مستند اہل قلم کو شامل ہیں کہ جو اس بے نظیر سفر کی واقعات و یادداشتیں تحریر کریں گے۔
آستان قدس رضوی کے جوانوں کے نیٹ ورک کے سربراہ نے آستان قدس رضوی کی محوریت و موضوعیت کی طرف اشارہ کیا اور کہا: آستان قدس رضوی کی غریب کمزور لوگوں پر خصوصی توجہ ہے لہذا ان قافلوں کے لیے محروم منطقے اولویت رکھتے ہیں، اسی وجہ سے 500 محروم مناطق شہر و دیہات اس قافلے کے میزبان رہیں گے۔
مختاری نے امسال کے قافلوں کا شعار و نعرہ " آپ کی اقتداء کرتے ہیں" قرار دیا اور کہا: یہ شعار و نعرہ "زیرسایہ خورشید" قافلوں کا محور رہے گا کہ جس میں شہدا کے گھرانوں سے ملاقات ،محروم وغریب لوگوں کا احترام ،ہسپتالوں میں بیماروں کی عیادت، یتیم خانوں میں حضور، زندانوں میں بے گناہ زندانیوں سے ملاقات اور ہر ملک میں نمائندہ ولی فقیہ اور ملک کے دوسرے عہدے داروں اور جوانوں  سے ملاقات رہے گی۔
انہوں نے "زیر سایہ خورشید" بین الاقوامی جشنوں کے انعقاد کا اصلی مقصد دینی زندگی کی ترویج اور اہل بیت طاہرین علیہم السلام خصوصا حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیرت کی ترویج قراردیا اور آستان قدس رضوی کی تمام ظرفیت و امکانات سے اس راہ میں استفادہ کیا جائے گا۔ آستان قدس رضوی کے جوانوں کے نیٹ ورک کے سربراہ نے "زیرسایہ خورشید"  کےقومی کمیٹی  جلسے میں کہ جو بروز جمعرات منعقد تھا ، کہا:اس جلسے میں ملک کے سرکاری و غیرسرکاری اداروں کے سربراہ افراد  جیسے ادارہ اوقاف، وزارت داخلہ ، وزارت صحت، ریڈیو ٹی وی کے سربراہ، فوج کا ثقافتی ادارہ، مساجد نیٹ ورک کے مراکزوغیرہ کو دعوت دی گئی ہے تاکہ اس عظیم پروگرام کو باعظمت طریقہ کر برپا کرنے میں صلاح و مشورہ کیا جاسکے۔
 
   
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...